ETV Bharat / state

پٹنہ: پی ایم سی ایچ کے ایمرجنسی وارڈ میں آتشزدگی

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے بڑی خبر آئی ہے۔ بہار کے سب سے بڑے ہسپتال پی ایم سی ایچ کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگتے ہی مریضوں کو باہر نکالا گیا۔

پی ایم سی ایچ کے امرجنسی وارڈ میں آتشذدگی

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 5:02 PM IST

اطلاعات کے مطابق پی ایم سی ایچ کے ایمرجنسی بلڈنگ کے اوپری منزل میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ لگتے ہی ہسپتال میں افرا تفری مچ گئی۔ مریض سمیت ڈاکٹر اور نرس ادھر ادھر نکل کر بھاگنے لگے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی فائر برگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

پی ایم سی ایچ کے امرجنسی وارڈ میں آتشذدگی

وارڈ میں بھرتی مریضوں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ جانکاری کے مطابق بلڈنگ میں لگی آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے بعد سے آگ بجھانے کا کام مسلسل جاری ہے۔ آتشزدگی کے اس حادثے کے بعد پی ایم سی ایچ کے ایمرجینسی وارڈ میں بھرتی مریضوں کو بھی باہر نکالا جا رہا ہے۔

موقع پر پوری طرح افرا تفری کا ماحول ہے۔ آتشزدگی میں ایمرجینسی کے ساتھ آئی سی یو میں بھی نقصان ہوا ہے۔ حالانکہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حادثے کی جانکاری ملتے ہی پٹنہ کے پیربہور سمیت کئی تھانوں کی پولیس پہنچی ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر ان دنوں ہسپتال انتظامیہ سمیت محکمہ صحت ہائی الرٹ پر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.