پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ون کیروا گاﺅں میں آج علی الصبح لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک شکل اختیار کرلی۔ تیز ہواﺅں کی وجہ سے آگ نے آس۔ پاس کے متعدد گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
گاﺅں والوں نے محدود وسائل سے پہلے تو آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن جب وہ کامیاب نہیں ہوئے، تو انہوں نے فائربریگیڈ ٹیم کو اس کی اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تقریباً دو گھنٹے کی مشقت کے بعد گاﺅں والوں کے تعاون سے آگ پر قابو پالیا۔
اس واقعے میں لاکھوں روپے کی املاک، کپڑے ، زیورات وغیرہ جل کرخاک ہوگئے۔ واقعہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔