ETV Bharat / state

آتشزدگی میں ایک درجن مکانات خاکستر

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 7:45 PM IST

شہر سے متصل کھریا بستی نگر پریشد حلقہ، وارڈ نمبر 11 کے مدرسہ ٹولہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث سہ پہر کو آگ لگ گئی۔

آتشزدگی میں ایک درجن مکانات خاکستر
آتشزدگی میں ایک درجن مکانات خاکستر

اس واقعہ میں زبردست معاشی نقصان ہوا، آتشزدگی اس قدر بھیانک ہوئی کہ منٹوں میں ایک درجن مکانات خاکستر ہو گئے، ساتھ ہی آگ بجھانے کے دوران ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا جسے علاج کے لئے ارریہ صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آگ سے اٹھنے والے شعلوں کے لپٹیں دیکھ کر قرب و جوار کے گاؤں کے لوگ بھی دوڑ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، اس کے بعد مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچی تاہم کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔

واقعہ کے بعد سے متاثرین غم زدہ ہیں۔ دراصل جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کئی گھر والے اپنے گھروں کو بند کر کے محنت مزدوری کے لیے باہر گئے ہوئے تھے، اسی دوران شارٹ سرکٹ سے یہ واقعہ رونما ہو گیا۔

جس سے بند گھروں کے اندر رکھا ہوا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اس واقعہ میں کئی مویشی بھی بری طرح جھلس گئے ہیں جبکہ کچھ مویشیوں کو بچا لیا گیا ہے۔

آتشزدگی میں تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے کے املاک کا نقصان ہونے کا اندازہ ہے۔ واقعہ کے بعد سے متاثرین کا رو رو کر برا حال ہے، کئی خاندان کھلے آسمان کے نیچے آ گئے ہیں۔

مقامی وارڈ کاؤنسلر نمائندہ معصوم رضا نے کہا کہ اس حادثے میں محمد فیروز عالم نامی شخص جھلس گیا ہے جس کا علاج صدر ہسپتال میں چل رہا ہے، واقعہ میں جن لوگوں کے گھر خاکستر ہوئے ہیں ان میں محمد حسنین، فیروز عالم، افروز عالم، محمد شمشیر عالم، جمشید عالم، اویس عالم ،خورشید عالم، نوشاد عالم، بی بی جگنو کے نام شامل ہیں، ان لوگوں نے بتایا کہ گھر کے اندر رکھے کپڑے، برتن، بستر سمیت سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.