ETV Bharat / state

بہار میں وزیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

بہار کے گوپال گنج میں ہتھوعہ پولیس تھانہ میں آر جے ڈی کے ایک حامی کے قتل معاملہ میں ریاستی وزیر رام سیوک سنگھ اور دیگر 5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

FIR filed against Bihar Minister in Gopalganj murder case
قتل کے الزام میں بہار کے وزیر کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:42 PM IST

Updated : Nov 7, 2020, 10:52 PM IST

گوپال گنج میں روپنیچھاپ گاؤں میں آر جے ڈی حامی قتل معاملہ میں بہار کے وزیر رام سیوک سنگھ و دیگر افراد کے خلاف ہتھوعہ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

بہار میں وزیر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

اطلاعات کے مطابق اسی گاؤں کے جئے بہادر سنگھ کا مبینہ طور پر کچھ نامعلوم شرپسندوں نے گذشتہ جمعہ قتل کیا تھا جبکہ آج مقتول کے رشتہ دار دھریندر سنگھ نے میرگنج پولیس میں شکایت درج کروائی اور الزام عائد کیا کہ اس کے نانا کو رام سیوک سنگھ نے دھمکی دی تھی۔

دھریندر سنگھ نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی و ریاستی وزیر نے میرے نانا کو دھمکی دی تھی اور ان کے حق میں ووٹ دینے کےلیے دباؤ ڈالا تھا لیکن میرے نانا نے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد رام سیوک سنگھ، شریرم سنگھ، بلارام سنگھ اور بھگوان سنگھ نے بہادر سنگھ کا قتل کردیا۔

ادھر پولیس نے وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Last Updated : Nov 7, 2020, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.