ETV Bharat / state

Reduction in Urdu Speaking Students Incentive Scheme: بہار میں اردو طلبا کی انسینٹیو اسکیم میں پچاس فیصد تخفیف - Department of Urdu Directorate Bihar decision

بہار اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ ڈپارٹمنٹ نے 'اردو اسپیکنگ اسٹوڈنٹس انسینٹیو اسکیم' میں تخفیف کی ہے۔ اس سے قبل فروغ اردو کے لیے ہونے والے سیمینار و مشاعرہ اور اردو ورکشاپ کی رقم میں پچاس فیصد تخفیف کی گئی تھی- Urdu Speaking Students Incentive Scheme

چاس فیصد تخفیف کی گئی
پچاس فیصد تخفیف کی گئی
author img

By

Published : Jan 27, 2022, 3:00 PM IST

گیا: ریاست بہر کے ضلع گیا میں اردو فروغ اور اردو سے طلباء کو جوڑنے کی مہم میں سرکاری محکمہ ہی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔ کیونکہ ان مہم کا دارومدار رقم پر منحصر ہے تاہم گزشتہ ماہ اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ ڈیپارٹمنٹ نے رقم میں تخفیف کی ہے اس کے پیچھے اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کا ارادہ کیا ہے اور کسے وہ خوش کرنا چاہتے ہیں یہ سمجھ سے بالاتر ہے? کیونکہ حکومت کی طرف سے فروغ اردو پروگرام سے جڑے کسی بھی پروگرام کی رقم میں تخفیف کے لیے نہ حکم جاری کیا گیا ہے اور نا ہی اردو ڈائریکٹوریٹ کی رقم میں تخفیف کی گئی ہے

اردو ڈائریکٹوریٹ نے اس مرتبہ " اردو اسپیکنگ اسٹوڈنٹس انسینٹیو اسکیم " Urdu Speaking Students Incentive پروگرام میں بھی پچاس فیصد رقم کی کٹوتی کی ہے۔ جس کی وجہ سے اب اس پروگرام کو محدود پیمانے پر کیا جائے گا ۔

پچاس فیصد تخفیف کی گئی
اردو اسپیکنگ طلباء انسینٹیو اسکیم کی رقم میں پچاس فیصد تخفیف کی گئی

دراصل اس پروگرام کے لیے ضلع گیا کو 1 لاکھ 31 ہزار روپے ملتے تھے۔ اس پروگرام میں میٹرک انٹر اور گریجویشن کے طلبا و طالبات شریک ہوتے ہیں اور اردو سے متعلق موضوع پر مقالہ نگاری سمیت تحریری و تقریری مقابلے ہوتے ہیں۔

اس میں الگ الگ کیٹیگریز کے تحت میٹرک کے طلبہ کو فرسٹ ڈویژن کے لیے 3100 روپے اور سکنڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 2100 روپے ملتے ہیں۔ تھرڈ ڈویژن حاصل کرنے والے طلبہ کو 1100 روپے ملتے ہیں جب کہ اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو انعامی مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

اس میں انٹر کے طلباءکو فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے پر 4100 روپے، سکنڈ پوزیشن حاصل کرنے پر طالب علم کو 3100 روپے اور تھرڈ ڈویژن سے کامیاب ہونے والے طالب علم کو 2100 روپے ملتے ہیں۔ جب کہ اسی طرح گریجویشن کے طلبہ کو فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے پر بھی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

وہیں، گریجویشن میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے والے کو 5100 روپے، تھرڈ ڈویژن سے کامیاب ہونے والے کو 4100 روپے اور تھرڈ ڈویژن سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو 3100 روپے ملتے ہیں اور اس کے علاوہ کچھ اور بچوں کو ایک ایک ہزار روپے ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ ممتحن حضراتِ کو بھی نذرانہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں ان اسکولز کے طلبہ بھی شرکت کرتے ہیں جہاں اردو کی تعلیم نہیں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:Funds Reduction For Promotion Of Urdu in Gaya: فروغ اردو پروگرام کے فنڈ میں پچاس فیصد تخفیف

طلبا میں اس طرح کے پروگرام سے اردو کے تئیں رغبت پیدا ہوتی ہے، لیکن اب محکمہ نے پچاس فیصد رقم میں تخفیف کی ہے۔ اس سلسلے میں راج بھاشا گیا کے ایک ملازم تنویر عالم نے بتایا کہ مختص رقم میں تخفیف مالی سال 2021_2022 کے لیے کی گئی ہے۔ اگلے مالی سال میں بھی تخفیف ہوگی یا نہیں اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔ ضلع کی طرف سے مختص رقم برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، تاہم ابھی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

اس سلسلے میں پہلے ہی اردو حلقوں نے محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت اردو کے تئیں سنجیدہ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.