ETV Bharat / state

بہار میں بجلی کا تار گرنے سے باپ بیٹی ہلاک - چھ مکانات جل کر خاک ہوگئے

ارریہ میں دیر رات ہائی وولٹیج تار گرنے سے چھ مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ اس حادثے میں باپ اور بیٹی کی جھلس کر موت ہو گئی۔

رانی گنج بلاک کے دسٹوریا گاؤں میں دیر شب 11 ہزار وولٹیج تار گرنے سے تقریباً چھ مکانات جل کر راکھ ہوگئے

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:12 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے رانی گنج بلاک کے دسٹوریا گاؤں میں دیر شب 11 ہزار وولٹیج تار گرنے سے تقریباً چھ مکانات جل کر راکھ ہوگئے۔

وہیں گھروں میں لگی آگ کو بجھانے کے دوران ایک باپ اور بیٹی کی جھلس جانے کی وجہ سے موت بھی ہوگئی، جس سے علاقے میں ماتم چھایا ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت مقامی گاؤں کے 45 برس کے وشوناتھ سردار اور ان کی آٹھ برس کی بیٹی پوجا کماری کے طور پر ہوئی ہے۔

رانی گنج بلاک کے دسٹوریا گاؤں میں دیر شب 11 ہزار وولٹیج تار گرنے سے تقریباً چھ مکانات جل کر راکھ ہوگئے
رانی گنج بلاک کے دسٹوریا گاؤں میں دیر شب 11 ہزار وولٹیج تار گرنے سے تقریباً چھ مکانات جل کر راکھ ہوگئے

باپ اور بیٹی کی موت کی وجہ سے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی ہے اور لوگ غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

اس حادثے میں تقریباً 10 لاکھ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سکرو سردار، وریندر سردار اور جگدیش سردار کی دکان آتشزدگی کے سبب خاک ہوئی ہے، جبکہ سریندر سردار، کیشن وتی دیوی اور سیکو سردار کے مکانات بھی جل گئے ہیں۔

متاثرہ سکرو سردار نے بتایا کہ اس کی پوتی کی شادی کے لیے رکھے گئے تین لاکھ نقد رقم اور ڈیڑھ لاکھ کے زیورات بھی جل گئے ہیں۔

واقعے کے بعد متوفی کے گھر پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا ہے۔ تاہم واقعے کے وقت گاؤں میں لوگ سو رہے تھے۔

بہار میں بجلی کا تار گرنے سے باپ بیٹی موت

اس سلسلے میں چند عینی شاہدین نے بتایا کہ دیر رات وشوناتھ سردار کے گھر کے سامنے بجلی کا تار گرگیا، تار ٹوٹتے ہی وشوناتھ کے گھر میں آگ لگ گئی۔

ادھر وشوناتھ آگ بجھانے کے لیے بالٹی میں پانی لے کر دوڑے، اسی دوران وشوناتھ 11 ہزار وولٹ کے تار کی زد میں آ گئے اور ان کی موت ہوگئی۔

اسی دوران وشوناتھ کی آٹھ برس کی بیٹی پوجا کماری اپنے والد کو بچانے کے لیے دوڑی اور وہ بھی کرنٹ اور آگ کے شعلوں کی زد میں آگئی، جس کی وجہ سے اس کی بھی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ پوجا کی موت ارریہ صدر ہسپتال لانے کے بعد ہوئی۔

بتایا جارہا ہے کہ آگ کے باعث دو گائیوں اور آدھی درجن بکریاں بھی مر گئی ہیں۔ واقعہ کے بعد رانی گنج تھانہ کے ایس ایچ او پولس اہلکار کے ساتھ کیمپ کیے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.