اورنگ آباد: بہار کے نکسل متاثرہ اورنگ آباد ضلع سے پولیس نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کانتیش کمار مشرا نے منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز مکیش کمار اور 205 کوبرا کور کے ڈپٹی کمانڈر وائی اے ڈاکھولے اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجیت بی نایر، رامویر، اسسٹنٹ کمانڈنٹ، 29 ویں کور ایس ایس بی کے تحت مشترکہ کارروائی میں ضلع کے تحت کام کرنے والی بی 205 کوبرا کور کی ، 29ویں کور ایس ایس ڈی اور مقامی پولیس انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے چھاپہ مار کر 1500 کلو یوریا، 1068کارتوس، 13 پیس 315 بولٹس، 05 ایس ایل آر میگزین، 23 پیس میگزین، 1000 پیس الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 35 کلو ایلومینیم پاؤڈر سمیت کئی دیگر غیر قانونی مواد برآمد کیا ہے۔ Explosives found in Aurangabad of Bihar
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ تلاشی مہم چکربندھا، لڈوئیان اور بنسڈیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مدن پور پولیس اسٹیشن کے تحت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی تھی کہ نکسلائیٹ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی روشنی میں یہ کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Five Arrested in Jammu جموں میں گاڑی سے پستول اور تیز دھار والے ہتھیار برآمد، پانچ افراد گرفتار
اس دوران نکسلیوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، ہتھیار اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ضبط شدہ اشیاء کی ایک فہرست باقاعدہ طور پر تیار کر کے پولس تھانے میں لائی گئی، جس میں مدن پور تھانے میں مختلف متعلقہ دفعات کی بنیاد پر 14 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، نکسلی سرگرمیوں پر رو ک لگانے کے لئے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔
یو این آئی