ETV Bharat / state

Exclusive Interview with Akhtarul Iman: بہار میں مسلم قیادت کو ختم کرنے کی کوشش، اخترالایمان - مجلس کے چار ایم ایل اے آر جے ڈی میں شامل

مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اخترالایمان Akhtarul Iman نے چار ارکان اسمبلی کے آر جے ڈی میں شامل ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'آر جے ڈی نے شروع سے مسلم قیادت کو پنپنے نہیں دیا اور آج انہوں نے مسلم قیادت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ Exclusive with Akhtarul Iman

exclusive with bihar aimim president akhtarul iman khan
بہار میں مسلم قیادت کو ختم کرنے کی کوشش ہوئی ہے، اخترالایمان
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 9:10 PM IST

پٹنہ: آج ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی شاہنواز عالم، اظہار اسفی، رکن الدین اور انظار نعیمی آر جے ڈی میں شامل ہو گئے AIMIM MLAs Joins RJD، جس کے بعد سے بہار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ بہار اسمبلی میں خود آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو ان چاروں ارکان اسمبلی کو اپنی گاڑی میں ساتھ لے کر آئے اور اس کی اطلاع بہار اسمبلی کے اسپیکر کو دی۔

ویڈیو

مذکورہ واقعہ کے بعد ای ٹی وی بھارت سے ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان Exclusive with Akhtarul Iman کہا کہ آج ہمارے لیے دکھ کا دن ہے۔ ہماری پارٹی کو توڑ کر دراصل مسلم قیادت ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کا خمیازہ ان چاروں ارکان اسمبلی کو آنے والے اسمبلی انتخاب میں بھگتنا پڑے گا، جب سیمانچل کے عوام ان سے سوال کریں گے۔ اخترالایمان نے کہا کہ آر جے ڈی نے شروع سے مسلم قیادت کو پنپنے نہیں دیا، مگر ہماری پارٹی کے ہی لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر کے میر جعفر کا کردار ادا کیا ہے، ایسے لوگ کسی پارٹی کے نہیں ہو سکتے۔'

اخترالایمان نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم پھر سے محنت کرکے پارٹی کو اوپر اٹھائیں گے اور آج چار گئے ہیں، ہم چالیس کو جوڑیں گے۔ ہم نے شروع سے مسلم مسائل کو ترجیح دی ہے اور ایوان میں آواز بلند کی ہے۔ ہماری پارٹی نے دبے کچلے اور پسماندہ طبقہ کو ایک راہ دکھائی ہے جس پر ہم آگے بھی کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.