بہار كے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اس سلسلے میں سنگاپور میں گردے كے كئی ماہی ڈاكٹرز سے بات چیت كی ہے اور ان کے تجربات کی جانکاری لی ہے تاكہ سب كچھ منصوبے كے مطابق ہو سكے ۔ex bihar cm lalu pradad yadav to soon to visit singapore for kidney transplant
تیجسوی یادو سنگاپور کے ڈاکٹر سے مسلسل رابطے میں ہے. لالو یادو کو گردے کی بیماری کے ساتھ شوگر اور دل کی بیماری بھی ہے.وہ بارہ سے زائد بیماریوں میں مبتلا ہیں، لالو پرساد کے گردے کی حالت اتنی خراب نہیں ہے کہ انہیں ڈائیلاسز کرانا پڑے، مگر لالو یادو سنگاپور میں گردے کی پیوندکاری کرانا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں کامیابی کا تناسب اچھا ہے.
یہ بھی پڑھیں:Tejashwi Yadav Advice To RJD Ministers نئی کار نہ خریدیں اور نہ ہی کسی کو پیر چھونے دیں، تیجسوی کی ہدایت
رپورٹ کے مطابق اگر کسی ڈونر سے گردے کی پیوندکاری(kidney transplant) کی جائے تو اس کی کامیابی کی شرح 98.11 فیصد ہے جبکہ فوت شدہ عطیہ دہندہ سے گردے کی پیوندکاری کی جائے تو اس کی کامیابی کی شرح 94.88 فیصد ہے، اس وقت ہندوستان میں گردے کی پیوندکاری (kidney transplant)کی کامیابی کی فیصد 90 فیصد ہے۔ وہاں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا ضابطہ بھی ہندوستان کے ضابطے سے مختلف ہے. وہیں لالو یادو کی دوسری بیٹی روہنی آچاریہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ سنگاپور میں رہتی ہیں، قیاس ہے کہ اسی وجہ سے لالو یادو سنگاپور میں ہی علاج کرانا چاہتے ہیں.