ETV Bharat / state

'سبھی کو معلوم ہے کہ ایمرجنسی غلط فیصلہ تھا' - etv bhart urdu

ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے متعلق راہل گاندھی کے بیان پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو سبھی کو معلوم ہے۔

Nitish
Nitish
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 8:43 AM IST

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے واضح تبصرہ سے متاثر نہیں ہوئے کہ ان کی دادی اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے ذریعہ نافذ ایمرجنسی ایک "غلطی" تھی۔

'سبھی کو معلوم ہے کہ ایمرجنسی غلط فیصلہ تھا'

جے ڈی یو رہنما نے جیل میں اپنے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرے نوجوان طلبا کارکنوں کے ساتھ جیل میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد ہونے والے انتخابات کے فیصلے نے غیر یقینی طور پر یہ ثابت کیا تھا کہ یہ غلط تھا۔

صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ 'کانگریس حکومت کے ذریعہ ظلم و ستم کا سامنا کرنے والی چھوٹی تنظیموں کے اتحاد کے طور پر تشکیل دی گئی جنتا پارٹی کی زبردست فتح نے ایمرجنسی کی غلطی کو ثابت کردیا۔'

انہوں نے کہا کہ اگر راہل گاندھی نے اس معاملے میں اپنے نظریات کا اظہار کیا ہے تو انہیں مزید کہنا چاہئے۔

واضح رہے کہ نتیش کمار ایمرجنسی کے دوران انجینئرنگ کے طالب علم تھے اور سن 1974 کی "جے پی موومنٹ" میں ایک پُرجوش کارکن کی طرح شامل رہے تھے۔

ملک بھر میں حکومت پر تنقید کرنے والے لوگوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے ماری کے متلعق انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس محکمہ اپنی کارروائیوں کو قانون کے مطابق کرتا ہے۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے جس سے تنازعات پیدا ہوں۔

سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا کے جے ڈی یو میں ضم ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر نتیش کمار نے واضح طور پر کہا کہ 'اس وقت کا انتظار کریں۔'

2014 میں عام انتخابات سے قبل اوپندر کشواہا نے نتیش کمار سے الگ ہو کر اپنی پارٹی تشکیل دی تھی اور بی جے پی اتحاد میں شامل ہو کر چناؤ لڑ کر مرکزی وزیر بنے تھے بعد میں 2019 پارلیمانی انتخابات سے قبل انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور خود کی پارٹی کو این ڈی اے اتحاد سے الگ کر لیا تھا۔

اوپیندر کشواہا کی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ گزشتہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.