ETV Bharat / state

Lalu Yadav on Modi مودی الیکشن ہارنے کے بعد بیرون ملک بس جائیں گے، لالو کا طنز

آر جے ڈی سپریمو لالو یادو اتوار کو اپنے پرانے انداز میں نظر آئے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا۔ لالو یادو نے کہا کہ پی ایم مودی کو لوک سبھا انتخابات میں شکست کا ڈر ہے۔ اسی لیے وہ بیرون ملک گھوم گھوم کر جگہ تلاش کر رہے ہیں۔ الیکشن ہارنے کے بعد وہ سب کچھ چھوڑ کر وہ بیرون ملک بس جائیں گے۔

لالو کا مودی پر طنز
لالو کا مودی پر طنز
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 7:24 AM IST

پٹنہ: آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے اتوار کو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بی جے پی پر اپنے پرانے انداز میں حملہ کیا۔ تیج پرتاپ یادو کی تشکیل کردہ تنظیم 'طلبہ آر جے ڈی بھارت' کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 2024 بی جے پی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور دیا۔ لالو پرساد نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے متحد ہو کر 'انڈیا' اتحاد بنایا ہے۔ یہ اتحاد 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گا۔

'مودی ایک نئے ٹھکانے کی تلاش میں'

بی جے پی کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو 'انڈیا' کہنے کے بجائے اپوزیشن اتحاد کہنے کے معاملے پر لالو پرساد نے کہا کہ جب سے 'انڈیا' نام رکھا گیا ہے، بی جے پی بوکھلا گئی ہے۔ نریندر مودی ان کے اتحاد اور تال میل سے ڈر گئے ہیں۔ اب وہ بیرون ملک دورے کر رہے ہیں۔ وہ مختلف ممالک کے دورے کر کے دیکھ رہے ہیں کہ 2024 کے بعد انہیں کہاں ٹھکانہ ملے گا۔ وہ ٹھکانہ ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ لالو یادو نے مذاق کے انداز میں کہا کہ دوسرے ملک میں جا کر مودی پیزا کھائیں گے، برگر کھائیں گے، چاؤمین اور موموز کھائیں گے۔

'بی جے پی کی شکست یقینی'

لالو پرساد نے کہا کہ 2024 کا الیکشن انڈیا بمقابلہ بی جے پی کا ہوگا، جس میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔ بی جے پی اور نریندر مودی آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 2024 میں ایک کے مقابلے میں ایک امیدوار کھڑا کیا جائے گا۔ اس کے لیے مہاراشٹر میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اس سے پہلے وہ دہلی جائیں گے اور تمام لیڈروں سے بات کریں گے اور 2024 میں نریندر مودی کو اقتدار سے ہٹانے کی حکمت عملی پر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں: RJD Foundation Day ہم 2024 میں نریندر مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کر دیں گے، لالو

'نوجوان ملک کے محافظ'

لالو یادو نے کارکنوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کر رہا ہوں کہ سب کچھ چھوڑ کر ملک کے لیے متحد ہو کر لڑیں کیونکہ ملک کے نوجوان ہی ملک کے محافظ ہیں۔ بی جے پی ہٹاؤ اور مودی ہٹاؤ ہمارا نعرہ ہے۔ منی پور اور تریپورہ میں خواتین کے ساتھ جو سلوک ہوا، اس پر سپریم کورٹ کو بیان دینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آر جے ڈی، جے ڈی یو اور کانگریس متحد ہیں اور ہم متحد ہوکر حکومت چلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.