ETV Bharat / state

Gaya Minority Hostel Encroachment اقلیتی بوائز شہید عبدالحمید ہاسٹل سے قبضہ ہٹایا گیا - اقلیتی ہاسٹل

گیا شہر کے سیوا نگر میں واقع اقلیتی بوائز شہید عبد الحمید ہاسٹل سے غیرقانونی قبضہ ہٹا دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز کی شام کو مجسٹریٹ اور سول لائن تھانہ پولیس کی موجودگی میں ہاسٹل کے دو روم کو خالی کرایا گیا۔ Gaya Minority Hostel Encroachment Removed

16153476_encroachment removed
16153476_encroachment removed
author img

By

Published : Aug 20, 2022, 7:21 PM IST

گیا: یاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی ہاسٹل میں ناجائز قبضے پر انتظامیہ نے کاروائی کی گئی، آج شہر کے سیوا نگر میں واقع اقلیتی بوائز شہید عبد الحمید ہاسٹل سے غیرقانونی قبضہ ہٹا دیاگیاہے،گزشتہ روز کی شام کو مجسٹریٹ اور سول لائن تھانہ کی پولیس کی موجود گی میں ہاسٹل کے دو روم کو خالی کرایا گیا ہے،encroachment removed from minority hostel in gaya

گیا میں اقلیتی بوائز شہید عبدالحمید ہاسٹل سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا گیا

ہاسٹل کے سپرٹنڈنٹ نفاست کریم نے بتایا کہ ہاسٹل کے دو کمرے کو برسوں سے یہاں کے سابق باورچی نے قبضہ کررکھا تھا۔ كئی مرتبہ ہاسٹل کے روم خالی کرنے کو کہا گیا تاہم وہ خالی کرنے کو تیار نہیں ہوئے،اس سے قبل نوٹس بھی دی گئی تھی لیکن نوٹس پر عمل نہیں کیا گیا۔جس کے بعد شہید عبدالحمید اقلیتی ہاسٹل کے سابق باورچی کے خلاف ڈی ایم نے کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔

غورطلب ہے کہ گیا کے سیوا نگر میں واقع شہید عبد الحمید ہاسٹل میں غیرقانونی قبضے کا معاملہ ڈی ایم تیاگ راجن تک جا پہنچا تھا، اقلیتی ہاسٹل کمیٹی کے چیئرمین ڈسٹرک مجسٹریٹ ہی ہوتے ہیں۔ڈی ایم نے قبضے کی شکایت کے بعد صدر ایس ڈی او اندرویر کمار کو ہاسٹل خالی کرانے کی ہدایت دی تھی۔آج اسی کو لیکر اے پی او محمد آصف اور سول لائن تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر ہاسٹل کے روم سے سابق باورچی علاوالدین کے ذریعے اپنے قبضے میں لئے ہوئے دونوں کمرے سے سامان نکلواکر روم کو خالی کرالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Bazm e Rahi School گیا میں شاعروں کے لیے بزم راہی منفرد درسگاہ

ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ محکمہ کی ہدایت اور گائیڈ لائن کی روشنی میں باورچی کو گزشتہ دوبرس قبل ہی ہٹا دیاگیاتھا لیکن وہ ہاسٹل کو خالی نہیں کررہے تھے ،بلکہ دوروم میں تالا لگاکر اپنے پاس اسکی چابی رکھے ہوئے تھے اور ان كی فیملی یہیں رہ رہی تھی،ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے ہاسٹل کے روم کو خالی نہیں کرنے کی صورت میں ایف آئی آردرج کرکے کاروائی کرنے کی بھی ہدایت دی تھی تاہم آج مجسٹریٹ اور پولیس کی موجود گی ہاسٹل خالی کرالیا گیا ہے ۔

واضح رہے اقلیتی ہاسٹل محکمہ اقلیتی فلاح کے زیراہتمام چلتا ہے ، شہر کے سیوا نگر محلہ میں بوائز اور گرلس دونوں ہاسٹل ہیں ، محکمہ اقلیتی فلاح کی گائیڈ لائن کے مطابق مقامی افراد کی ایک کمیٹی ہے جس میں اقلیتی کالج واسکولوں کے پرنسپل اور تعلیمی حلقہ سے جڑے افراد رکن اور سکریٹری ہوتے ہیں جبکہ کمیٹی کا چیئرمین ڈسٹرک مجسٹریٹ ہوتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.