ETV Bharat / state

Teacher Appointment in Bihar: اسمبلی میں وزیر تعلیم وجے چودھری کا بیان، بہار میں اساتذہ کی بحالی جلد - وزیر تعلیم وجے کمار چودھری

بہار میں لاکھوں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر اساتذہ کی بحالی بہت جلد ریاستی حکومت کرنے جا رہی ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں ہم پرائمری اساتذہ کے 41 ہزار عہدوں پر اساتذہ کی بحالی کر چکے ہیں، مزید آگے بھی کریں گے۔ Appointment of Teachers on Vacant Posts

بہار میں اساتذہ کی بحالی جلد
بہار میں اساتذہ کی بحالی جلد
author img

By

Published : Mar 12, 2022, 2:18 PM IST

پٹنہ :نتیش حکومت اساتذہ کی تقرری کے لیے سنجیدہ ہے۔ اساتذہ بھی صبر کا مظاہرہ کریں، کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ مذکورہ باتیں وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے آج قانون ساز کونسل میں تعلیمی بجٹ پیش کرنے کے دوران یہ اعلان کیا۔

وجے کمار چودھری نے کہا کہ ساتویں مرحلے کے لئے 50 ہزار اساتذہ کی بحالی کی جائے گی۔ حکومت پرائمری اسکول، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اساتذہ کی بحالی کے ساتھ ہی ہیڈ ماسٹر کی بھی بحالی کر رہی ہے۔ اسے الگ رکھ کر دیکھیں تو پرائمری اساتذہ کی 50 ہزار، سکریٹری اساتذہ کے 40665 اور ہائر سیکنڈری کے 47896 عہدوں پر بحالی ہوگی۔

حالانکہ یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ اس پر محکمہ غور کر رہی ہے. اس کے علاوہ حکومت پرائمری اسکولوں میں 40518 ہیڈ اساتذہ اور ہائی اسکولوں میں 6421 ہیڈ ماسٹروں کی بحالی کرنے جا رہی ہے۔ کل ملا کر 1 لاکھ 85 ہزار اساتذہ کی بحالی کی جائے گی۔ ہیڈ اساتذہ اور ہیڈ ماسٹروں کی بحالی کے لیے بی پی ایس سی نے ویکنسی بھی نکال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وجے چودھری نے کہا کہ ایک سال کے اندر حکومت سبھی پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر کی بحالی کر دے گی۔ ساتویں مرحلے کی اسامی کے سنٹر لائزد ہونے کی پوری امید ہے۔ وزیر تعلیم نے ایس ٹی ای ٹی کے سلسلے میں ایک بار پھر حالات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اہلیتی امتحان تھا جن لوگوں نے پاس کر لیا ہے وہ اگلے مرحلے کی بحالی میں درخواست دے سکتے ہیں، میرٹ میں آنے پر بحالی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.