مغربی چمپارن:بیتیہ کے نرکٹیا گنج میں ایک شرابی نوجوان نے خود کو صحافی بتاتے ہوئے پولیس کو چیلنج Drunken Youth Challenged To Police کیا۔ شرابی نوجوان نے تھانے میں کال کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نشے میں ہوں، مجھے پکڑ کر دکھاؤ'۔ ایس ایچ او نے معاملے کو ہلکے میں لیتے ہوئے پہلے چھوڑ دیا لیکن شرابی نوجوان کے بار بار کال کرنے پر تھانہ پولیس نے ٹیم بنا کر اس کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نوجوان کو نشے میں دھت دیکھ کر ایس ایچ او بھی حیران رہ گئے۔
دراصل معاملہ شکارپور تھانہ علاقہ کے گاؤں چنکی کا ہے۔ شرابی نوجوان کا نام امریش کمار سنگھ ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بریتھ اینالائزر سے اس کا معائنہ کیا تو وہ شراب کے نشے میں دھت پایا گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کرکے ایکسائز ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا۔ شکارپور تھانے کے افسر اجے کمار نے بتایا کہ ان کے سرکاری موبائل نمبر پر فون آیا۔ فون کرنے والے نے کہا کہ میں نشے میں ہوں، مجھے پکڑ کر دکھاؤ۔ پہلے تو ایسا لگا کہ کوئی شرارت کر رہا، ہم نے نظر انداز کر دیا لیکن اس کی طرف سے بار بار فون کرکے چیلنج دیا جا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے گرفتار کرنا پڑا۔ Drunken Youth Challenged To Police
تھانہ انچارج اجے کمار Bettiah Shikarpur SHO نے فوراً ایک ٹیم تیار کی۔ فون پر بتائے گئے پتے پر پہنچے۔ اس وقت تک ایس ایچ او کو یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ فون کسی شرابی نے کیا ہے۔ لیکن جب امریش نام کا شخص پولیس کے سامنے جھولتا ہوا کھڑا ہوا تو پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔ فوری طور پر بریتھ اینالائزر سے چیک کیا گیا۔ نوجوان نشے میں تھا۔ واضح رہے کہ بہار حکومت نے 2016 میں شراب پر پابندی کا قانون نافذ کیا تھا۔ قانون کے تحت شراب کی فروخت، پینا اور بنانا ممنوع ہے۔ ابتدائی طور پر اس قانون کے تحت جائیداد قرق کرنے اور عمر قید کی سزا کا بھی انتظام کیا گیا تھا لیکن 2018 میں ترمیم کے بعد سزا میں کچھ نرمی دی گئی۔ Youth Challenged To Police