ETV Bharat / state

ارریہ: دوا کاروباری کا گولی مار کر قتل

ارریہ میں دوا کاروباری اور جنتا میڈیکل ہال کے مالک کو آج تین جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر قتل کردیا، اس واقعے کے بعد سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 9:38 PM IST

ارریہ: دوا کاروباری کا گولی مار کر قتل
ارریہ: دوا کاروباری کا گولی مار کر قتل

ریاست بہار کے مشہور دوا کاروباری اور جنتا میڈیکل ہال کے مالک پون کیڈیا کو آج جرائم پیشہ افراد نے سرعام گولی مار کر قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوا کاروباری پون کیڈیا دکان بند کرکے اپنے بھائی کے ساتھ اسکوٹی سے آربی لین ہوتے گھر جا رہے تھے، جیسے ہی دونوں بھائی جھابک گلی میں داخل ہوئے پہلے سے گھات لگائے موٹرسائیکل پر سوار تین جرائم پیشہ افراد نے پون کیڈیا پر تابڑ توڑ گولیاں چلانی شروع کردی اس میں ایک گولی پون کیڈیا کے سینے میں لگی جبکہ اسکوٹی کے پیچھے بیٹھے پون کیڈیا کے بھائی للت کیڈیا گولی لگنے سے وہیں گر پڑے۔

ویڈیو

موقع پر موجود دوسرے کاروباریوں نے پون کیڈیا کو ارریہ صدر ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا. اس واقعے کے بعد ہسپتال میں تاجروں کا ہجوم اُمڈ پڑا، دوا تاجر کی موت سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے، حالانکہ فاربس گنج پولس نے فاربس گنج بازار کو چھاونی میں تبدیل کردیا ہے۔

واقعہ کے بعد ڈی ایس پی گوتم کمار و فاربس گنج تھانہ صدر نرمل کمار پولس اہلکار کے ساتھ ہسپتال پہنچے اور پورے واقعے کی تفصیلات معلوم کی، حالانکہ ہسپتال پہنچے ڈی ایس پی و تھانہ صدر کو یہاں موجود تاجروں کے غصے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:

گیا: او ٹی اے افسر کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد

وہیں ڈی ایس پی گوتم کمار نے کہا کہ پولس جائے وقوع پر لگے مختلف سی سی ٹی وی کو کھنگالنے میں لگی ہے، جلد از جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.