ETV Bharat / state

Drive Cinema at Gandhi Maidan Gaya: گیا کے گاندھی میدان میں ڈرائیو سنیما کا انعقاد - Open Theater in Gaya Gandhi Maidan

گیا کے گاندھی میدان میں 'Rotaract Club Of Gaya City" تنظیم کی جانب سے "ڈرائیو سنیما" پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

گیا کے گاندھی میدان میں ڈرائیو سنیما کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 21, 2021, 2:34 PM IST

گیا شہر کی سماجی تنظیموں اور لوگوں کی جانب سے منفرد پروگرام اکثر و پیشتر ہوتے رہتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ گیا کے گاندھی میدان میں 'Rotaract Club Of Gaya City" تنظیم کی جانب سے "ڈرائیو سنیما" Drive Cinema پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ویڈیو

اس پروگرام کے تحت گاندھی میدان میں Open Theatre کے ذریعے شہر کے باشندے اپنی فور وہیلر گاڑی میں بیٹھ کر فلم کا لطف آٹھائیں گے۔

اس سلسلے میں تنظیم کے نمائندوں نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد سماجی کاموں کے تئیں لوگوں کو حساس اور بیدار کرنا ہے اس ڈرائیو سنیما Drive Cinema کے لیے فیس رکھی گئی ہے اور اس سے ہونے والی آمدنی غریب بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

اس ضمن میں روٹریکٹ تنظیم 'Rotaract Club Of Gaya City" کے چیئرمین ابھشیک اگروال نے بتایا کہ یہ پروگرام نہ صرف گیا شہر بلکہ بہار جھارکھنڈ کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا اور لوگوں کو نئی قسم کی تفریح کا موقع ملے گا اس کا انعقاد گاندھی میدان میں پچیس دسمبر کی شام کو ہوگا۔

اس موقع پر کورونا وبا کے پروٹوکول کا پورا خیال رکھا جائے گا اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کا بھی پورا تعاون ہوگا اور سیکورٹی فورسز کی بھی تعیناتی ہوگی جس فلم کو دیکھانا ہے اس کے پرمیشن کے لیے انتظامیہ کو سی ڈی دستیاب کرا دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.