گیا: ریاست بہار کے انسٹریکٹر آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈاکٹر سید مصطفی کمال جنہیں متعدد بار اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں ایک مرتبہ پھر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ مصطفی کمال تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت کے میدان میں بھی ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔کووڈ 19 کے دوران وہ مریضوں کی خدمت میں مصروف تھے۔ DR Syed Mustafa Kamal Award Arogya Bharti Award In Gaya
ان کی خدمات کی سراہنا ضلع انتظامیہ کے اعلی حکام نے بھی کی تھی۔ڈاکٹر مصطفی کمال محکمہ تعلیم کی طرف سے محکمہ disaster management میں اسٹیٹ ٹرینر بھی ہیں۔ ڈاکٹر سید مصطفی کمال کو ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد جہاں ماہرین تعلیم کے ساتھ ساتھ سماجی اور سیاسی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر اسٹیبلشمنٹ درگا یادو، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر سرو شکشا ابھیان اصغر عالم، میڈیا انچارج دلیپ کمار سنہا، دیو دیال ریکھا، جنتا دل یو بہار کے سکریٹری چندن یادو، آکاش چندر ونشی، پروفیسر احسان دانش، مرتضیٰ کمال، ماہر اطفال ڈاکٹر نند کشور گپتاوغیرہ نے انہیں مبارک باد پیش کی .
یہ بھی پڑھیں:Muslim Candicates مسلم امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
واضح ہوکہ طبی شعبے کے لئے ' سیوا بھارتی ایوارڈ ' ایک بڑا اعزاز ہے ۔اسے انڈین کلینک ڈاکٹرس ایوسی ایشن کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ڈاکٹر مصطفی کمال کو اس سے محکمہ تعلیم کے علاوہ disaster management کی جانب سے سماجی اور تعلیمی خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا جا چکا ہے DR Syed Mustafa Kamal Award Arogya Bharti Award In Gaya