ETV Bharat / state

کشن گنج: ڈاکٹر سجل 32 ویں مرتبہ یوم جمہوریہ تقریب کی نظامت کریں گے

مارواڑی کالج میں شعبہ ہندی کے صدر و سینئر صحافی ڈاکٹر سجل پرساد کشن گنج میں 1990 سے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی تقریب کی نظامت کرتے آ رہے ہیں۔ اس سال وہ 32 ویں مرتبہ یوم جمہوریہ تقریب کی نظامت کریں گے۔

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 4:13 PM IST

32 ویں مرتبہ یوم جمہوریہ تقریب کی نظامت کریں گے: ڈاکٹر سجل

یوم جمہوریہ کے موقع پر کشن گنج کے شہید اشفاق اللہ خاں اسٹیڈیم میں قومی پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کی نظامت ڈاکٹر سجل پرساد کریں گے۔

جانکاری کے مطابق مارواڑی کالج میں شعبہ ہندی کے صدر و سینئر صحافی ڈاکٹر سجل پرساد 1990 سے یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریب کے نظامت کرتے آرہے ہیں۔ پھر اس بار ضلع انتطامیہ کی جانب سے 32 ویں مرتبہ یوم جمہوریہ تقریب کی نظامت کے لئے ان کا نام منتخب کیا گیا ہے۔

ضلع ڈسٹرکٹ جنرل ایڈمنسٹریشن کے سینئر ڈپٹی کلکٹر نے ڈاکٹر سجل پرساد کو ایک مکتوب کے ذریعے اس کی جانکاری دی ہے۔

واضح رہے کہ 14جنوری 1990 کو کشن گنج کو ضلع کا درجہ حاصل ہوا تھا، اس کے بعد سے تاریخی میدان روئی دھانسہ میں کچھ سالوں تک یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوتی رہی۔ جبکہ گزشتہ 15 سالوں سے شہید اشفاق اللہ خاں اسٹیڈیم کو پرچم کشائی کے لئے مقرر کیا گیا۔

ڈاکٹر سجل پرساد نے بتایا کہ یہ ان کے کیلئے فخر کی بات ہے کہ 1990 سے وہ لگاتار یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے تقریب سمیت وزیر اعلیٰ کے سرکاری پروگرام کی نظامت کرتے آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب اگر نئی نسل کو یہ ذمہ داری ملتی ہے تو انہیں بے حد مسرت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.