ETV Bharat / state

ڈاکٹر روپ نارائن کمار ارریہ صدر ہسپتال کے نئے سول سرجن

اس سے قبل صدر ہسپتال میں سول سرجن کے عہدے پر ڈاکٹر مدن موہن پرساد تعینات تھے، جنہوں نے یہاں دو سالہ مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے تھے تب سے یہ عہدہ خالی تھا۔

author img

By

Published : Dec 3, 2020, 12:21 PM IST

ڈاکٹر روپ نارائن کمار ارریہ صدر ہسپتال کے نئے سول سرجن
ڈاکٹر روپ نارائن کمار ارریہ صدر ہسپتال کے نئے سول سرجن

ریاستی محکمہ صحت نے انتظامیہ سطح سے محکمہ صحت میں درجن بھر اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا ہے، تبادلہ کے تحت ارریہ سمیت پانچ اضلاع کے صدر ہسپتال میں نئے سول سرجن تعینات کیے گئے ہیں۔

ساتھ ہی کچھ ڈاکٹروں کو بلاک ریفرل ہسپتال سے ترقی دیتے ہوئے ضلع میں لایا گیا ہے، محکمہ نے اس تعلق سے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد سے ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے آج ارریہ صدر ہسپتال پہنچ کر سول سرجن کا عہدہ سنبھال لیا۔

اس سے قبل صدر ہسپتال میں سول سرجن کے عہدے پر ڈاکٹر مدن موہن پرساد تعینات تھے، جنہوں نے یہاں دو سالہ مدت پوری کرنے کے بعد سبکدوش ہو گئے تھے تب سے یہ عہدہ خالی تھا۔ جبکہ سول سرجن انچارج کے طور پر سینئر ڈاکٹر معیز احمد کام کر رہے تھے، ڈاکٹر روپ نارائن اس سے قبل پٹنہ محکمہ صحت میں اہم عہدے پر فائز تھے، ارریہ پہنچنے کے بعد صدر ہسپتال کے ضلع پروگرام آفیسر ڈاکٹر ریحان اشرف، ہسپتال منتظم ابھیشک کمار، سینئر ڈاکٹر معیز احمد، ڈاکٹر رزاق احمد، ڈاکٹر آسوتوش کمار وغیرہ نے ڈاکٹر روپ نارائن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر روپ نارائن کمار نے کہا کہ ہسپتال کو منظم طریقے سے چلانا میری پہلی ترجیحات میں شامل ہوں گی، یہاں جن چیزوں کی کمی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا، بہت جلد اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک نشست منعقد کر ہسپتال کے صورتحال سے روبرو ہوں گا پھر ہسپتال کے لیے ایک سمت طے کی جائے گی کہ ارریہ صدر ہسپتال کا شمار بہار کے چند اچھے ہسپتالوں میں ہو، یہاں علاج و معالجہ کے لیے دور دراز سے لوگ سفر کر کے آتے ہیں انہیں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اسے لے کر بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ساتھ ہی ہسپتال کے اندر بلڈ بینک کا نظم نہیں ہے اسے بھی یہاں کھولنے کی کوشش کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.