ETV Bharat / state

Award For Dr Jaffrey: مرزاغالب کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جعفری کو ہندی ادب کا ایوارڈ ملے گا

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اقلیتی اردو لسانی کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جعفری کو ہندی ادب کا ایوارڈ Hindi Literature Award ملے گا۔ پٹنہ میں تقریب منعقد ہوگی جہاں بہار کے گورنر سمیت مرکزی اور ریاستی وزرا شامل ہوں گے۔ بہار ہندی ساہتیہ سمیلن Hindi Sahitya Samelan کا اکتالیسواں کنونشن دو تا تین اپریل کو قدم کنواں پٹنہ میں انعقاد ہوگا۔ جس میں ملک بھر کےمعروف مصنفین کو اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا۔ Award For Dr Jaffrey

پروفیسر ڈاکٹر جعفری
پروفیسر ڈاکٹر جعفری
author img

By

Published : Mar 25, 2022, 6:16 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع اقلیتی اردو لسانی کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جعفری کو ہندی ادب کا ایوارڈ Hindi Literature Award ملے گا۔ پٹنہ میں تقریب منعقد ہوگی جہاں بہار کے گورنر سمیت مرکزی اور ریاستی وزرا شامل ہونگے بہار ہندی ساہتیہ سمیلن Hindi Sahitya Samelan کا اکتالیسواں کنونشن دو تا تین اپریل کو قدم کنواں پٹنہ میں انعقاد ہوگا۔ جس میں ملک بھر کے معروف مصنفین کو اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا۔ ان ادیبوں اور مصنفین میں مرزا غالب کالج گیا کے شعبۂ ہندی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری بھی شامل ہیں۔ Award For Dr Jaffrey

اس کو لیکر مرزا غالب کالج میں خوشی کا ماحول ہے کیونکہ یہاں کے استاد کو ایک بڑے ادارے سے اعزاز Hindi Literature Awar سے نوازا جانا ہے اور اس سے مرزا غالب کالج کا بھی نام روشن ہوگا۔ ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن جعفری نے بتایا کہ تقریب میں کئی مرکزی وزرا سمیت ہریانہ کے گورنر بھی تقریب میں موجود رہیں گے۔ پروگرام کی افتتاح بہار کے گورنر پھاگو چوہان کریں گے۔ جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان بھی شامل ہوں گے۔ مرزا غالب کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جعفری کو اس موقع پر اعزاز سے نوازے جانے کی جانکاری بہار ہندی ساہتیہ سمیلن Hindi Sahitya Samelan کے صدر ڈاکٹر انل سلبھ نے دی

واضح رہے ڈاکٹر جعفری کو اس سے قبل بھی ملک کے کئی بڑے انعام و اعزاز سے نوازا جا چکا ہے ۔ہندی غزل کی تنقید اور بچوں کے شاعر کے طور پر ملک بھر میں ان کی منفرد شناخت ہے ۔وہ لگ بھگ آٹھ کتابوں کے مصنف ہیں ۔جن میں غزل کی کتاب کھلے دریچے کے خوشبو ،خوشبو چھو کر آئی ہےاور بچوں کی نظموں کی کتاب میں آپی سے نہیں بولتی،چاند ہماری مٹھی میں ہے،اور تنقید میں پروین شاکر کی شاعری اور ہندی غزل کا وکاس کافی مشہور ہے۔ انہیں اس اعزاز سے نوازے جانے پر مرزا غالب کالج گیا کے سیکریٹری سید شبیع عارفین شمسی ,پرنسپل پروفیسر سرفراز خان ،نائب پرنسپل شجاعت علی خان اور ثروت شمسی وغیرہ نے دلی مبارکباد دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.