ETV Bharat / state

موٹاپا ساری بیماری کی جڑ ہے اس کو کنٹرول میں رکھیں، ڈاکٹر اے کے گپتا - دربھنگہ میڈیکل کالج

DR AK Gupta Reaction دربھنگہ میڈیکل کالج کے سابق پروفیسر ڈاکٹر اے کے گپتا نے کہا کہ موجودہ دور میں ذیابطیس, ہائپر ٹنشن اور اس طرح کی دیگر بیماریاں جس طرح پھیل رہی ہیں وہ معاشرے کے لیے نہایت ہی خطرناک ہے۔

موٹاپا ساری بیماری کی جڑ ہے اسکو کنٹرول میں رکھیں؛ ڈاکٹر اے کے گپتا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 5:39 PM IST

موٹاپا ساری بیماری کی جڑ ہے اسکو کنٹرول میں رکھیں؛ ڈاکٹر اے کے گپتا

دربھنگہ: ریاست کے بہار کے نامور فزیشین اور دربھنگہ میڈیکل کالج کے سابق پروفیسر ڈاکٹر اے کے گپتا نے کہا لوگوں کی طرز زندگی کافی بدل گئی ہے اور کھانے پینے میں لوگ احتیاط نہیں برتتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بیماری تیزی سے لوگوں میں ہو رہی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کھانے پینے پر خاص توجہ دیں ساتھ ہی موٹاپا نہ ہونے دیں۔موٹاپا ہی ساری بیماریوں کی جڑ ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے پیشہ ورانہ رویے پر بھی سوال اٹھائے۔اس پیشہ سے جڑے زیادہ تر لوگوں نے خود کو پیسہ بنانے کی مشین بنا لیا ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر بھگوان کا روپ ہوتا ہے۔ انہیں پیسے سے زیادہ مریض کی فلاح و بہبود کی فکر ہونی چاہیے۔

ڈاکٹراے کے گپتا نے کہا کہ لوگ جتنا کھا رہے ہیں اس کا استعما ل نہیں کررہے ہیں۔ اس وجہ سے مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جینے کے لئے کھائیں۔ ہمارے آبا و اجداد جس طرح سے کھاتے پیتے تھے، سوتے جاگتے تھے ٹھیک اسی طرح سے ہمیں اپنی زندگی کو گزارنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو دو روزہ دورہ پر گیا پہنچے

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ بغیر تیل گھی کے کھانا کھاتے تھے اور کافی لمبی عمر پاتے تھے۔ اس لئے ہمیں پرانے دور میں لوٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ ہر چیز کا وقت متعین کیجئے۔ صبح نو بجے سے چھ بجے تک کھائیے اس کے بعد کچھ نہیں کھائیے۔چھ بجے کے بعد سے بالکل روزہ رکھ لیجئے پھر نہ آپ کو موٹاپا آئے گا، نہ کسی طرح کی کوئی بیماری ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.