ETV Bharat / state

سمستی پور میں 35 ریل ملازمین کو ہوم کورنٹائن کیا گیا - بہار میں ایسٹ سنٹرل ریل

بہار میں ایسٹ سنٹرل ریل کے سمستی پور ریل ڈویژن کے چار ریل ملازم کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد معاون پرسنل افسر سمیت 35 ریل ملازمین کو 14 دنوں کے لیے ہوم کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔

Dozens of railway employees  Quarantined in samastipur
سمستی پور میں 35 ریل ملازمین کو ہوم کورنٹائن کیا گیا
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 10:03 PM IST

ریلوے ذرائع نے بتایاکہ کلکرک سمیت چار ریل ملازمین کے کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد انفیکشن کی توسیع روکنے کیلئے سمستی پور ڈویژن کے ریل منیجر دفتر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ڈویژنل ریل منیجر اور ایڈیشنل ڈویژنل ریل منیجر دفتر سمیت کنٹرول روم اور احاطہ کو پوری طرح سے سنیٹائز کیاجارہاہے ۔بتایاجاتاہے کہ ڈویژنل ریل منیجر دفتر میں کام کر رہے دو ملازمین کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

اس کے علاوہ ریلوے اسپتال کے نرس اورملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ادھر سمستی پور واقع ریل ڈویژنل اسپتال میں کورنا جانچ شروع کی گئی ہے ۔ احتیاط کے طور پر کورونا پائے گئے ریل ملازمین کے رابطے میں آنے والے سبھی لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.