ETV Bharat / state

DM Gaya حج پرواز سے قبل کی تیاریوں کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جائزہ لیا

author img

By

Published : May 30, 2023, 12:17 PM IST

گیا ہوائی اڈہ پر حج 2023 کے آپریشن کو کامیابی کے ساتھ منظم طریقے سے انجام دینے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔آج اسی مقصد سے گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کانفرنس ہال میں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس ہوا۔

حج پرواز سے قبل کی تیاریوں کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جائزہ لیا

گیا:ریاست بہار کے گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کانفرنس ہال میں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس ہوا Body:گیا ہوائی اڈہ پر حج 2023 کے آپریشن کو کامیابی کے ساتھ منظم طریقے سے انجام دینے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

آج اسی مقصد سے گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کانفرنس ہال میں ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس ہوا۔اس میں بتایا گیا کہ عازمین حج کی پرواز 7 جون سے 22 جون 2023 تک ہوگی ، جس میں بہار کے تقریباً 3456 عازمین گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

گیا ہوائی اڈہ پر حج 2023 کے کامیاب آپریشن کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا گیا کہ عازمین حج کی پرواز 7 جون سے 22 جون 2023 تک ہوگی۔اس میں بہار کے تقریباً 3456 عازمین گیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گے۔گزشتہ بار ایئرپورٹ پر عازمین حج کی سہولت کے لئے رہائش، پینے کے صاف پانی، بیت الخلاء، باتھ روم، کولر، مناسب روشنی کے ساتھ ساتھ نماز گاہ وغیرہ کے مکمل انتظامات کئے گئے تھے ۔

ضلع مجسٹریٹ نے واضح ہدایات دیں کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عازمین حج کے لیے سہولیات میں کوئی کمی نہ ہو انہوں نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ گزشتہ سالوں کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال بھی بہتر انتظامات کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:GMC By elections گیا میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب کی تشہیری مہم شروع

ضلع مجسٹریٹ نے میونسپل کمشنر گیا , ایگزیکٹیو آفیسرمیونسپل کونسل بودھ گیا کو ہدایت دی کہ وہ ہوائی اڈے کے احاطے میں کافی تعداد میں مزدوروں کو لگا کر احاطے کی صفائی کو یقینی بنائیں انہوں نے روزانہ فوگنگ کرانے کی بھی ہدایت کی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہدایت دی کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے پر عارضی کنٹرول روم، ہیلتھ چیک اپ کیمپ، پولیس اسٹیشن، می آئی ہیلپ یو کاؤنٹر، مناسب تعداد میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.