ETV Bharat / state

گیا: ویکسین کی دوسری خوراک نہ لینے والے فرنٹ لائن ورکرز کی تنخواہ خطرے میں

گیا میں ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد ہی تنخواہ دی جائے گی۔

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 12:51 PM IST

فرنٹ لائن ورکرز کیلئے ضلع مجسٹریٹ کا حکم

بہار کے ضلع گیا میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسینیشن سے متعلق ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کی سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے بعد ہی تنخواہ دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق ضلع انتظامیہ نے یہ فرمان اس بنیاد پر جاری کیا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد دوسری خوراک لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

وہیں، گیا میں مختلف ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز ایسے بھی ہیں، جن کو ویکسین کی پہلی خوراک لینے کی سرٹیفکیٹ جمع کرنے کے بعد مارچ ماہ کی تنخواہ دی گئی۔

ضلع انتظامیہ نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ ضلع کے فرنٹ لائن ورکرز اور محکمہ صحت کے ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد دوسری خوراک لینا لازمی ہے۔ اور مارچ ماہ کا تنخواہ دوسری خوراک لینے کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے بعد ہی ادا کی جائے گی۔ بہت سے ورکرز ایسے ہیں جو دوسری خوراک لینے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر ضلع کلکٹر سمن کمار نے یہ حکم جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.