ETV Bharat / state

'محکمہ محصولات و اراضی اصلاحات کے زیر التوا کام کو جلد نمٹایا جائے' - ram surat kumar news today

ریاست بہار ضلع گیا پہنچ کر محکمہ روینو واراضی اصلاحات کے وزیر رام سورت کمار نے محکمہ سے متعلق کاموں و منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔

'محکمہ محصولات و اراضی اصلاحات کے زیر التوا کام کو جلد نمٹایا جائے'

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 10:10 AM IST

ریاست بہار ضلع گیا پہنچ کر محکمہ روینو واراضی اصلاحات کے وزیر رام سورت کمار نے محکمہ سے متعلق کاموں و منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔

اس دوران کلکٹریٹ میں کمشنری سطح کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں داخل خارج سمیت لینڈ اکیوزیشن اور مال گزاری کے کاموں میں تاخیر کے اسباب پر تبادلہ خیال ہوا.

وزیر نے اس دوران امام گنج بلاک کے سی ای او پر محکمہ جاتی کارروائی کے لئے فارم ' ک' کی تشکیل کی ہدایت دی ہے۔

گیا کلکٹریٹ میں کمشنری سطح کی میٹنگ میں ریاستی وزیر رام سورت کمار نے افسران سے کہا کہ محکمہ روینو اور لینڈ ریفارم میں بدعنوانی کی شکایت سب سے زیادہ موصول ہوتی ہیں.

محکمہ محصولات و اراضی اصلاحات کے حوالے سے ریاستی وزیر کی میٹنگ

انھوں نے مزید کہا دیگر محکموں کی بنسبت یہاں محکمہ میں سب سے زیادہ کام التوا ہیں، ان کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

انھوں نے متنبہ کیا کہ بدعنوانی میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔

انہوں نے افسران کو بغیر کسی دباؤ کے کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جرت و ایمانداری کے ساتھ اچھی طرح سے کام کریں.

انہوں نے اس دوران محکمہ کے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کام کرنے والے افسران و ملازمین کو توصیفی سند کے ساتھ ہی اپنی تنخواہ سے ہرسال ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے بطور انعام سے نوازا جائے گا۔

مزید پڑھیں :بہارقانون ساز کونسل کے لئے شاہنوازحسین نے پرچہ نامزدگی داخل کی

اس کے لیے ہرسال بارہ افراد کی پہچان کی جائیگی اور اسکے علاوہ انہیں من پسند ٹرانسفر و پوسٹنگ کی بھی سہولت دستیاب ہوگی.

لیکن اس کے لیے افسران و ملازمین کو محکمہ کے سبھی کاموں کو اچھے طریقے سے حل کرنے ہونگے تاکہ عام لوگوں اور کسانوں کو زمین سے متعلق معاملات میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے. محکمہ محصولات ایک بہت اہم محکمہ ہے کیونکہ اس میں زمین سے متعلق معاملات ہیں.

وزیر نے تمام محصولات کے عہدے داروں اور ملازمین کو ہدایت کی کہ آپ زیادہ سے زیادہ علاقے میں جائیں اور عام لوگوں اور ضرورت مند لوگوں کے لئے کام کریں.

وزیر نے واضح طور پر کہا کہ جب فیلڈ اہلکار کام نہیں کرتے ہیں تو محکمہ بدنام ہوتا ہے.

اس لیے ڈی ایم اپنے ماتحت افسر سے جائزہ لیں اور وہ افسر اپنے نیچے کے افسران و ملازمین سے مسلسل جائزہ لیتے رہیں تاکہ کاموں میں تیزی آئے

واضح رہے کہ کمشنری سطحی میٹنگ میں محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری سمیت مگدھ کمشنر اور سبھی پانچوں ضلعے کے ڈی ایم، سی ای او، ایل آر ڈی سی اور محکمہ کے افسران شامل ہوئے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.