ETV Bharat / state

ارریہ: قومی یوم صحافت کے موقع پر مذاکرہ منعقد - کووڈ 19 وبا کے دوران میڈیا کا کردار

قومی یوم صحافت کے موقع پر پریس کلب میں مذاکرہ بعنوان 'کووڈ 19 وبا کے دوران میڈیا کا کردار اور میڈیا پر اس کے اثرات' منعقد کی گئی۔

ارریہ: قومی یوم صحافت کے موقع پر مذاکرہ منعقد

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 8:33 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ میں قومی یوم صحافت کے موقع پر پریس کلب میں منعقد مذاکرہ بعنوان 'کووڈ 19 وبا کے دوران میڈیا کا کردار اور میڈیا پر اس کے اثرات' سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ 'آج کے اس کورونا دور میں جان کی پرواہ کئے بنا ہمارے صحافیوں نے اپنے کام کے تئیں ایمانداری دکھائی ہے یقیناً یہ قابل تحسین ہے۔'

ارریہ: قومی یوم صحافت کے موقع پر مذاکرہ منعقد

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کے اس وبا میں جہاں عام لوگ اپنے گھروں کے اندر محفوظ تھے، وہیں صحافیوں کی ٹیم عوام کو باہر کی خبروں سے روبرو کرانے کی جدوجہد کر رہے تھے۔ اس میں کئی صحافی کورونا مثبت بھی ہوئے، باوجود اس کے انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ ہم آج ان کے جذبے کو سلام کرتے ہیں۔ یہ بڑا مشکل مرحلہ تھا۔'

ضلع صحافی یونین کے صدر امریندر کمار نے کہا کہ 'اس وبا سے میڈیا بھی کافی متاثر ہوا ہے۔ کئی صحافیوں نے اپنی جان تک گنوا دی، مگر اپنے کام کے تئیں پوری ایمانداری سے ڈٹے رہے۔ ارریہ میں بھی کئی ہمارے دوست مثبت ہوئے مگر شکر ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہوکر واپس اپنے کام پر لوٹے۔'

وہیں سینئر صحافی چندن کمار لالو نے کہا کہ ' وبا کے دوران ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی وہ سہولیات ہمیں دستیاب نہیں ہوئی جس کی ہمیں امید تھں. خبروں کی دستیابی میں غفلت برتی گئی اگر بروقت ضلع انتظامیہ کی جانب سے خبریں مہیا کرائی جاتی تو ہمیں سہولت ہوتی۔'

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ عارف اقبال نے بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اپنے تجربات پیش کئے۔

وہیں مذاکرہ کی نظامت ارریہ صحافی یونین کے سکریٹری امت کمار امن نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.