ETV Bharat / state

Dewesh chandr thakur دویش چندر ٹھاکر بلا مقابلہ بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب - بہار قانون ساز کونسل

پانچ برسوں كے بعد بہارقانون سازکونسل كو اپنا مستقل اسپیكرمل گیا۔ آج دویش چندرٹھاکر بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔ وہ عظیم اتحاد كی حكومت كے ایك اہم ركن ہیںDewesh chandr thakur

Dewesh chandr thakur
Dewesh chandr thakur
author img

By

Published : Aug 25, 2022, 5:41 PM IST

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آج اسمبلی کو باضابطہ اسپیکر مل گیا. پانچ سال سے اب تک کارگزار اسپیکر کے طور پر اودھیش نارائن چودھری ذمہ داری سنبھال رہے تھے مگر عظیم اتحاد کی حکومت بننے کے بعد آج دویش چندر ٹھاکر بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔دویش چندر ٹھاکر کو ایوان کے لیڈر و وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور حزب اختلاف كے رہنما سمراٹ چودھری اسپیکر کی کرسی تک لے کر گئے جہاں پہلے سے موجود اودھیش نارائن ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنی جگہ پر بٹھایا۔ کونسل کے تمام اراکین نے میز تھپ تھپا کر نئے اسپیکر کا استقبال کیا.

Dewesh chandr thakur

اسپیکر كے عہدے سے دستربردار ہونے سے قبل اودھیش نارائن چودھری نے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی تھی انہوں نے اسے ایمانداری كے ساتھ نبھانے كی کوشش کی۔تمام لوگوں کا تعاون بھی ملا۔ ان كی مدد سے ایوان بہتر طریقے سے چل سکا۔ نومنتخب اسپیکر دویش چندر ٹھاکر نے اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تمام اراکین سے ایوان چلانے میں تعاون كرنے كی اپیل كی ۔انہوں نے كہاكہ جس طرح سے سابق اسپیکر کا آپ تمام لوگ تعاون کرتے رہے ہیں ٹھیك اسی طرح آگے بھی اس سلسلے كو جاری ركھنے كی كوشش كریں گے.

Dewesh chandr thakur
Dewesh chandr thakur

دویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ اسپیکر کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ حكمراں جماعت اور حزب اختلاف دونوں كی باتیں سنے اور مثبت مشورہ دے۔ اقتدار سے زیادہ اہم کردار اپوزیشن میں بیٹھے لیڈروں کا ہوتاہے ۔جب حکومت اپنی راہ سے بھٹک جاتی ہے یاپھراہم مسائل پر توجہ نہیں دیتی ہے تواس وقت حزب اختلاف ان كی توجہ اس جانب مبذول كرانے كی كوشش كرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Tejashwi Yadav Slams BJP بی جے پی کو 2024 پارلیمانی انتخاب میں شکست کا خوف ابھی سے ستانے لگا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، وزیر وجے کمار چوہدری، حزب مخالف لیڈر سمراٹ چودھری، رام چندر پوربے، ڈاکٹر مدن موہن جھا اور سنجے پاسوان نے بھی اظہار خیال کیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.