ETV Bharat / state

Development Projects in Gaya گیا میں برسوں سے ترقیاتی منصوبے سرد مہری کے شکار

گیا میں ضلع پریشد کی میٹنگ کے دوران اراکین نے کہا کہ 'اگلے پانچ کے اندر اگر تعمیراتی کاموں میں سرعت نہ لائی گئی تو 25 نومبر کو ضلع پریشد دفتر میں تالا لگا دیا جائے گا۔ Gaya Zilla Parishad Members Meet

author img

By

Published : Nov 21, 2022, 6:55 PM IST

گیا میں برسوں سے ترقیاتی منصوبے سرد مہری کے شکار

گیا: ضلع پریشد کے اراکین کی غیر معمولی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تجویز پاس کی گئی کہ 'لاپروائی برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت کو سفارش نامہ بھیجا جائے گا کیونکہ گزشتہ چھ برسوں سے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ ضلع پریشد گیا کے ماتحت ترقیاتی منصوبوں پر کام گزشتہ 11 ماہ سے نہیں ہوا ہے۔ پریشد کے ارکان اس معاملے کو لے کر ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔ Gaya Zilla Parishad Members On Developmental Projects

ضلع پریشد کی چیئرمین نینا دیوی کا کہنا ہے 'پریشد کے دفتر میں تعینات افسران اور اہلکاروں کی عدم توجہی کی وجہ سے ہر مالی برس کے دوران مجوزہ کام پورے نہیں ہو پاتے۔ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مالی سال 2016 سے 2022 تک کے منصوبے سرد مہری کے شکار ہیں۔ جن منصوبوں کو منظوری ملی ہے وہ پوری طرح سے مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ برس پنچایتی انتخابات کے بعد سے اب تک گیارہ ماہ گزر چکے ہیں تاہم ایک بھی منصوبہ شروع نہیں ہوا ہے ضلع پریشد کے ارکان اپنے حلقے میں عوام کی ناراضگی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘

میٹنگ میں موجود رکن ضلع پریشد گلستاں خاتون نے کہاکہ ’’اگلے پانچ دنوں کا وقت افسران کو دیا گیا ہے، اگر وہ اپنے کاموں میں تیزی نہیں لاتے ہیں تو 25نومبر کو ضلع پریشد دفتر میں تالا لگادیا جائے گا اور 26نومبر کو یک روزہ دھرنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کی قیادت میں دیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: گیا: ضلع پریشد کے امیدوار قمر خان کے حامیوں نے انتخابی ریلی نکالی

واضح رہے کہ گیا ضلع پریشد میں 46ضلع پریشد کے رکن ہیں، پنچایتی انتخابات مکمل ہوئے گیارہ ماہ کا وقت گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ضلع پریشد کا ایک بھی فنڈ ریلیز نہیں ہوا ہے۔ ضلع پریشد کے کروڑوں روپے کے فنڈ پڑے ہوئے ہیں لیکن افسران کی منظوری نہیں ملنے کی وجہ سے وہ تعمیراتی کاموں میں خرچ نہیں ہو پا رہے ہیں، ساتھ ہی 2016سے کئی اسکیمیں بھی زیر التوا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.