اطلاعات کے مطابق 2017 میں آئے تباہ کن سیلاب میں جو سڑکیں ٹوٹ گئی تھیں آج تک ان کی مرمت تک نہیں ہو سکی ہے۔ کچھ کو موٹریبل کراکر آمدورفت کے لائق بنا گیا تھا لیکن اس بار کے سیلاب میں وہ بھی بہہ گئے ۔
مودی حکومت میں کئے گئے وعدے کو جس طرح سے جملہ قرار دیا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح کوچادھامن میں بھی ترقی محض ایک جملہ بن کر رہ گئی ہے۔
یہاں کی ہر سڑک ٹوٹی پڑی ہے اور ان میں بڑے بڑے گڈھے ہیں جو سواریوں اور مسافروں کو موت کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہاں سڑکیں تو بنتی ہیں لیکن معیاری نہیں بنتیں جس کی وجہ سے سڑک ایک طرف سے بنتی ہے تو دوسری طرف سے ٹوٹنی بھی شروع ہوجاتی ہے۔
وہیں اس ٹوٹی سڑک کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے کہا کہ سڑکیں یقینی طور پر 2017 اور اس سال کے سیلاب میں ٹوٹ گئی ہیں لیکن ان سبھی سڑکوں کو پھر سے بنانے کے لئے ٹینڈر نکالا جا چکا ہے۔ برسات ختم ہوتے ہی سڑکوں کو پھر سے درست کردیا جائے گا.
جہاں تک سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کی بات ہے تو فی الحال ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے، آئندہ 24 اکتوبر کو جیسے ہی ضابطہ اخلاق ختم ہوگا کام شروع کردیا جائے گا۔