گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے بودھ گیا کے کنونشن سینٹر ہال میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ملک کے موجودہ صورتحال اور مذہبی منافرت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہاتماگوتم بدھ کی سرزمین سے امن اور عدم تشدد کا پیغام عام ہوتا ہے۔ ہماری مقدس کتاب ہندوستان کا آئین ہے۔ بودھ گیا میں یہاں کے نوجوان بیرون ملک کی لڑکیوں سے شادی کرتے ہیں ان کی محبت کی شادی ہوتی ہے ۔ہم نے بھی محبت میں دوسرے مذہب کی ماننے والی لڑکی سے شادی کی ہے لیکن ہمارے ملک میں منافرت پھیلانے والوں کو ہماری محبت بھی پسند نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے پر بھی منافرت پپھیلانے پہنچ جاتے ہیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ایک بات یہ سمجھ لیں کہ جہاں امن ہوگا وہیں خوشحالی ہوگی بغیر امن کے خوشحالی نہیں ہوگی۔ دنیا میں جتنے ملک ہیں۔ ان میں جو زیادہ تر خوشحال ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں مذہبی امور پر جھگڑے منافرت پسند ناپسند پر جھگڑے نہیں ہوتے ہیں۔ ہمارے ملک میں مختلف رنگ ونسل مذہب علاقہ زبان ثقافت کے لوگ بستے ہیں اور سبھی کو ملک کے آئین برابری کا حق دیا ہے تو پھر یہ کون ہوتے ہیں جو ہمیں آپس میں لڑوائیں۔
نائب وزیراعلیٰ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ملک کا پھر بٹوارہ ہوجائے گا لیکن ایسا یہ کچھ نہیں ہوگا۔ یہ صرف نفرت پھیلا کر بادشاہت کا مزہ قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Bihar Deputy CM Tesjasvi Yadav کسی کے جانے اور آنے سے بہار کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا، تیجسوی یادو
انہوں نے کہا آپ نوجوان ذرا غور کریں ان نفرتوں کی وجہ سے فسادات برپا ہوتے ہیں تو کسی ایک نقصان نہیں ہوتا ہےہاں یہ ذرور ہے کہ سب سے زیادہ نقصان نوجوانوں کا ہوتا ہے ان میں بھی غریب نوجوان کا زیادہ ہوتا ہے اسلیے اپنی باڈی لنگویج کو بہتر بنائیں مل جل کر رہیں ملک اور ریاست کی خوشحالی برقرار رکھنا ہے نفرتوں سے دور رہیں .