ETV Bharat / state

امیر شریعت کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان بہت جلد: نائب امیر شریعت - امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان مجلس شوریٰ کی جانب سے کیے جانے پر نائب امیر شریعت نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک انتخاب کی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔شوری کے کچھ لوگوں نے اطلاع دیئے بغیر ہی تاریخ کا اعلان کردیا جو کسی بھی طریقے سے دستور کے مطابق نہیں ہے۔

نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 2:57 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آج امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کی تاریخ کے حوالے سے عوام میں پیدا ہوئی غلط فہمیوں پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک انتخابات کے حوالے سے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

امیر شریعت کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان بہت جلد

دراصل گزشتہ دنوں مجلس شوریٰ کے چند اراکین کی جانب سے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کےامیر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان دس اکتوبر کیے جانے کے بعد سے عوام میں تشویش تھی کہ کیا یہ اعلان امارت شرعیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے واضح طور پر کہا کہ امارت شرعیہ کی جانب سے ابھی کسی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ مجلس شوریٰ کے چند لوگوں کی جانب سے ایسا اعلان کیا گیا تھا، حالانکہ انہیں ایسا کرنے سے بچنا چاہیے جس سے ملت میں بے چینی پیدا ہو۔ اس طرح کا عمل کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہے۔ صرف امارت شرعیہ کے پاس امیر شریعت کا انتخاب کروانے اور اس کے لئے میٹنگ بلوانے کا حق ہے۔

نائب امیر شریعت نے کہا کہ امارت شرعیہ کی جانب سے پہلے ہی اعلان کیا جاچکا تھا کہ اکتوبر میں امیر شریعت کا انتخاب کیا جائے گا، لیکن اس کی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی۔ چونکہ گزشتہ دنوں میں سفر پر تھا اور میں نے سوچا تھا کہ جیسے ہی سفر ختم ہو امارت شرعیہ واپس آؤں گا ویسے ہی تاریخ کا اعلان کردوں گا۔ لیکن اس سے قبل ہی شوریٰ کے کچھ لوگوں نے امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی کو اطلاع دیئے بغیر ہی تاریخ کا اعلان کردیا جو کسی بھی طریقے سے دستور کے مطابق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:پٹنہ: اردو کے فروغ کے لیے سمینار و مشاعرہ کا انعقاد

نائب امیر شریعت نے کہا کہ کووڈ گائڈ لائنز کی وجہ سے تاریخ کا اعلان کرنے میں تاخیر ہوئی ہے چونکہ گائڈ لائن کے مطابق ایک جگہ کثیر تعداد میں لوگ جمع نہیں ہوسکتے تھے جب کہ امیر شریعت کا انتخاب ارباب حل و عقد کی موجودگی و اجتماعی شکل میں ہونا ہے جن کی تعداد 851 ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد ہم تاریخ کا بھی اعلان کردیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.