ETV Bharat / state

Bihar Madrasa Education Board: عبدالقیوم انصاری کو دوبارہ بہار مدرسہ بورڈ کا چیئرمین نہ بنانے کا مطالبہ - رکن اسمبلی اخترالایمان کا عبدالقیوم انصاری پر تنقید

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اخترالایمان نے بہار حکومت سے عبدالقیوم انصاری کو بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا دوبارہ چیئرمین نہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ Akhtarul Iman on Abdul Qayyum Ansari

عبدالقیوم انصاری کو بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کا دوبارہ چیئرمین نہ بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 1:49 PM IST

Updated : Feb 4, 2022, 2:23 PM IST

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ Bihar State Madrasa Education Board ریاست بہار میں تعلیمی نظام کا ایک اہم حصہ ہے جہاں سے غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

ایم آئی ایم بہار کے صدر اور رکن اسمبلی اخترالایمان نے کہا کہ 'مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبد القیوم انصاری کی تین سالہ مدت پوری ہو گئی ہے، اگر ان تین سالوں کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ عبد القیوم انصاری کی مدت کار میں مدرسہ بورڈ کا تعلیمی نظام درہم برہم ہو گیا ہے، مدرسہ بورڈ کا جو تعلیمی معیار تھا وہ تنزلی کی طرف چلا گیا، مدرسہ بورڈ بدعنوانی کا بول بالا تھا۔ education system of Bihar Madrasa Board in disarray

عبدالقیوم انصاری کو دوبارہ بہار مدرسہ بورڈ کا چیئرمین نہ بنانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ 'لوگوں میں یہ بات پھیلائی جا رہی ہے کہ عبدالقیوم انصاری ایک خطیر رقم دے کر دوبارہ سے مدرسہ بورڈ کے چیئر مین کے عہدے پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔' Akhtarul Iman Demands Bihar Govt انہوں نے کہا کہ بہار حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو ہرگز مدرسہ بورڈ کے عہدہ پر دوبارہ بحال نہ کریں جسے اکثر عوام نا پسند کرتے ہیں۔ اور جس پر اپنے عہدوں کا غلط استعمال کرنے اور بدعنوانی کا الزام عائد ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ مدرسہ بورڈ کا کوئی بھی چئیرمین آئے گا وہ حکومت کی ہی پسند کا ہوگا ہمیں اس سے اعتراض نہیں، مگر عبد القیوم انصاری دوبارہ اس عہدے پر نہ آئے جس نے پورے بہار میں مدارس کے اندر لوگوں میں نااتفاقی پیدا کر دی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Akhtarul Iman on Sajjad Nomani: مولانا سجاد نعمانی کے خط پر اخترالایمان کا ردعمل

ایک سوال کے جواب میں اخترالایمان نے کہا کہ 'عبد القیوم انصاری نے علماء طبقہ پر زبان کے ساتھ ہاتھ سے بھی زیادتی کی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ اگر یہ دوبارہ سے اس عہدے پر قابض ہوئے تو اقلیتی طبقہ کبھی نتیش حکومت کو معاف نہیں کرے گی۔'

Last Updated : Feb 4, 2022, 2:23 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.