ETV Bharat / state

خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی پر کارروائی کا مطالبہ - مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ

بھارت علماء، صلحاء، اولیاء، صوفیاء، درویش اور رشی منیوں کی سرزمین رہا ہے، یہاں کی مٹی ہمیشہ اللہ والوں کے نغمہ توحید سے گونجتی ہے اور اہل وطن کی روحانی آبیاری کرتی رہی ہے۔

خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی پر کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 8:34 PM IST

سلطان الاولیاء، معین الہند خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ ان ہی برگزیدہ اللہ کے ولیوں کے سرتاج ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی نے اپنے قدم مبارک سے اس وطن عزیز کی مٹی کو عزت بخشی ہے۔ مگر حالیہ دنوں ایک نجی نیوز چینل کے اینکر نے خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں نازیبا کلمات کہے۔اس پر ارریہ کے اہل علم و دانش نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔

دارالقضاء امارت شرعیہ ارریہ کے قاضی شریعت قاضی عتیق اللہ رحمانی نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اس ملک میں نہ صرف اسلامی دنیوی تعلیمات کے عظیم داعی ہیں بلکہ آپ انسانیت کے عظیم معمار اور روحانی پیشوا بھی ہیں۔ اس لیے اس ملک میں انہیں منفرد مقام حاصل ہے۔ ایک صحافی کے ذریعہ خواجہ معین الدین چشتی کی شخصیت پر کیے گئے تبصرہ نامناسب اور قابل مذمت ہے۔

خواجہ معین الدین چشتی کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی پر کارروائی کا مطالبہ

آزاد اکیڈمی ہائی اسکول کے استاذ ماسٹر ارشد انور الف نے صحافی کے ذہنی دیوالیہ پن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمارا ملک بدنام ہو رہا ہے۔

مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے استاذ مفتی ہمایوں اقبال ندوی نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اس ملک میں گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار رہے ہیں، بلا تفریق خواجہ صاحب کی مقبولیت نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ہے، ایسے میں ان شخصیت پر تبصرہ کرنے والے صحافی پر حکومت ہند سخت کارروائی کرے تاکہ آئندہ کسی کی ہمت نہ ہو۔

ماسٹر مبین عالم نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی سرزمینِ بھارت کے سرتاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.