ETV Bharat / state

Heart Operation in RML دہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں پہلا کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 4:33 PM IST

دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں بدھ کے روز پہلا کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا جس سے ایک 32 سالہ خاتون کو نئی زندگی مل گئی۔

دہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں دل کا پہلا کامیاب آپریشن

نئی دہلی/ بھاگلپور: قومی راجدھانی دہلی میں واقع ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں بدھ کے روز پہلا کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ آپریشن کیا گیا جس سے ایک 32 سالہ خاتون کو نئی زندگی مل گئی۔ Delhi RML Hospital First successful heart operation

بھاگلپور، بہار کی لکشمی دیوی کو ڈلیوری کے بعد ہارٹ فیل ہونے کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی، بعد ازیں رنجیت ناتھ اور پروین اگروال کی قیادت میں ماہرینِ امراض قلب کی ایک ٹیم نے ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سفارش کی، جس کے بعد لکشمی دیوی کا نام ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن کے ساتھ رجسٹر کیا گیا۔

اس دوران 21 اگست کی صبح ہارٹس ڈونر نے ہارٹس کی دستیابی کے حوالے سے جانکاری دی۔ اس کے بعد نریندر سنگھ جھجھریا کی قیادت میں آر ایم ایل اسپتال اور ایمس کے کارڈک سرجنوں کی ایک ٹیم نے 21 کی شام پی جی آئی چنڈی گڑھ پہنچی اور عطیہ کرنے والے دل کو دو گھنٹے کے اندر دہلی لے کر پہنچے۔

مزید پڑھیں:

پیر کی رات وجے گروور کی رہنمائی میں ملند ہوٹے، نریندر جھجھریا، پلاش ایر اور اینستھیٹسٹ رمیش کاشیو اور جسوندر کی ٹیم نے آر ایم ایل اسپتال میں لکشمی دیوی کے دل کا کامیاب آپریشن کیا جس سے لکشمی دیوی کو ایک نئی زندگی مل گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.