گیا میں شدید گرمی اور لو کا قہر مسلسل جاری ہے۔ لو کی وجہ سے گیا کے مگدھ میڈیکل کالج میں اب تک 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں گیا کے 24 جبکہ اورنگ آباد کے چار افراد شامل ہیں۔
مگدھ میڈیکل کالج کے سپریٹنڈنٹ نے 32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ لو کے شکار 165 مریض ہسپتال میں موجود ہیں اور مریضوں کی تعداد میں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب مریض کے تیماردار ہسپتال انتظامیہ سے مطمئن نظر آئے۔