بہار کے ضلع دربھنگہ کے نگر تھانہ علاقے کے جی ایم روڈ راج کمار گنج میں 10-02-2022 بروز جمعرات کو ہوئے اراضی مافیاوں کی بالادستی اور چار لوگوں کو زندہ جلانے کی کوشش کے معاملے Attempts to Burn Four People Alive میں کل آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے حالانکہ اس معاملے کے ملزم سیو کمار جھا پولیس کی گرفت سے اب بھی باہرAccused Shiv Kumar Jha is Still out of Police Custody ہے۔
اس پورے معاملے میں اتوار کےروز دربھنگہ کے انچارج ایس ایس پی اسوک کمار پرساد نے خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ دس فروری کو رات قریب آٹھ بجے کچھ اراضی مافیاوں نے سنجیو کمار جھا کے جی ایم روڈ پر واقع مکان میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی کوشش کی۔ جس میں چار لوگ جل گئے۔
پولیس اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع واردات پہنچی۔ ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولس زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیجا جہاں سے دو شدید طور پر زخمی کو بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا۔
اس واقعہ میں 13 افراد ملوث بتائے گئے جن میں آٹھ لوگوں کو دربھنگہ، مدھوبنی اور مظفرپور سے گرفتار کرکے لایا گیا ہے سبھی گرفتار افراد دربھنگہ ضلع کے ہی رہنے والے ہیں۔