ETV Bharat / state

دربھنگہ: 24 گھنٹوں میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں سمیت چار کی موت - دربھنگہ کی خبر

شمالی بہار کے مشہور سرکاری ہسپتال دربھنگہ میں ڈھائی ماہ کے ایک بچہ کی موت کورونا سے ہوگئی، ان کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹون کے دوران ایک ہی خاندان کے تین بچوں کی نمونیا سے موت ہوئی ہے۔

Two and half month old child dies from Corona in Darbhanga
دربھنگہ: 24 گھنٹے میں ایک ہی خاندان کی تین بچوں سمیت چار کی موت
author img

By

Published : May 31, 2021, 11:25 AM IST

شمالی بہار کے مشہور سرکاری ہسپتال دربھنگہ (DMCH) میں اتوار کی شام اس وقت کہرام مچ گیا جب لوگوں کو یہ اطلاع ملی کہ شعبہ اطفال میں کورونا (Corona Virus) سے ڈھائی ماہ کے بچے کی موت ہو گئی۔ موت کی خبر سنتے ہی ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آئی اور بچے کی لاش کو کووڈ پروٹول کے تحت گھر والوں کے حوالے کرتے ہوئے ایمبولینس سے مدھوبنی ان کے گھر بھیج دیا۔

بچے کو گھر والوں نے ڈی ایم سی ایچ کے شعبہ اطلاعات محکمہ میں بھرتی کرایا تھا، ڈاکٹروں نے بچے کی نازک حالت دیکھ کر آئی سی یو (ICU) کے وینٹی لیٹر پر رکھا۔ اتوار کی دیر شام ساڑھے چار بجے اس کی موت ہو گئی۔

اس کے علاوہ شعبہ اطفال میں مدھوبنی ضلع کے اٹہروا گاؤں کے رہنے والے رام پنیت یادو کے تین بچے چندن، پوجا اور آرتی کی موت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوگئی۔ ان سبھی کو نمونیا، بخار، سانس پھولنے اور جسم میں سوجن کی شکایت تھی۔
اس معاملے میں ڈی ایم سی ایچ انتظامیہ نے کہا کہ ڈھائی ماہ کے بچے کی موت کورونا سے ہوئی، لاش کو ان کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا، وہیں تین بچوں کی موت نمونیا سے ہوئی، ان سب کی جانچ رپورٹ منفی آئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.