پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاست بہار کے ضلع بھوجپور میں سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں پر لوگوں کا بہت زیادہ ہجوم ہے جس کے پیش نظر بھوج پور کے بیہیا کے انٹر کالج کے اسپورٹس گراؤنڈ میں سبزی منڈی لگائی گئی ہے۔ وہیں جو لوگ نگر پنچایت کی جانب سے انٹر کالج گراؤنڈ پر سبزی خریدنے آتے ہیں وہ اب سینیٹائز ہونے کے بعد ہی سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے۔
نگر پنچایت آفس کے اہلکاروں کی جانب سے کھیل کے میدان کے مشرقی اور مغربی دونوں داخلی راستوں پر صفائی ستھرائی کا انتظام کیا گیا ہے۔ سینیٹائزر اسٹیشن کا افتتاح جگدیش پور ایس ڈی ایم ارون کمار نے کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم ارون کمار نے کہا کہ 'میں اس اقدام کے لیے نگر پنچایت کے اہلکاروں کی تعریف کرتا ہوں۔ وہیں نگر پنچایت کے چیف کونسلر وریندر سنگھ، بی ڈی او پرفوللہ چندر پرکاش، نگر پنچایت کے ایگزیکٹو آفیسر راکیش کمار سوہت موجود تھے۔