ETV Bharat / state

'ناخواندگی کی وجہ سے نکسلزم کا فروغ ملتا ہے'

author img

By

Published : Mar 2, 2020, 5:34 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:32 AM IST

سی آر پی ایف 159 ویں بٹالین نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت اسکولی بچوں کے درمیان کتابیں اور بیگز تقسیم کئے، نکسل متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کو لیکر سی آر پی ایف کی پہل جاری ہے۔

'ناخواندگی کی وجہ سے نکسلزم کا فروغ ملتا ہے'
'ناخواندگی کی وجہ سے نکسلزم کا فروغ ملتا ہے'

ریاست بہار کے ضلع گیا کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سی آرپی ایف سماجی کاموں کوانجام دینے میں سرگرم ہے، سی آرپی ایف نے بچوں کے درمیان کتابیں اور بیگز تقسیم کئے۔ سوک ایکشن پروگرام کے تحت امام گنج کے سلیا گاوں میں واقع مڈل اسکول کے بچوں کے درمیان کتابیں تقسیم کی گئی ہیں، سی آر پی ایف ضلع کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں۔

کمانڈنٹ دیپک پانڈے نے کہا کہ اس علاقے میں تعلیم کے فروغ اور پولیس کی طرف سے لوگوں کی حمایت اور اعتماد میں اضافے کے لئے پروگرام کئے جارہے ہیں، نکسل متاثرہ علاقوں میں سی آر پی ایف کے ذریعہ اس طرح کے پروگرام ترتیب دے کر ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، اس کا مقصد علاقے کو ترقی یافتہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ناخواندگی کی وجہ سے نکسلزم کا فروغ ہوا تھا، حکومت کی جانب سے بنیادی سہولتیں پہنچنے میں کافی وقت لگا ہے تاہم اب آہستہ آہستہ ترقی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ناخواندگی کی وجہ سے ہی نکسلزم ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک بڑا طبقہ ناخواندگی کی وجہ سے ہی متاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے، سی آر پی ایف مسلسل اینٹی نکسل آپریشن کے ساتھ ساتھ معاشرتی فرائض کو انجام دے رہا ہے، جس کے لئے عوام اور سکیورٹی فورسز کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے، علاقے میں قیام امن کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت ترقی ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے پولیس واوں کو دیکھ کر گاوں کے لوگ بھاگ جاتے تھے لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر تمام لوگ جمع ہوجاتے ہیں، ہمیں پولیس اور عوام کے مابین بڑھے فاصلے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:32 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.