ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر ملک گیر پروگرام "آزادی کے امرت مہوتسو" کے موقع پر سی آرپی ایف کی بہار سیکٹر ٹیم سائیکل یاترا کے تحت لمبا سفر طے کر کے ضلع کیمور کے موہنیاں بلاک پہنچی
بہار سیکٹر کی سی آرپی ایف سائیکل ٹیم میں کل 20 جوان شامل تھے۔ جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمانڈنٹ وینکٹرمن کر رہے ہیں۔
موہنیاں پہنچنے پر سماجی کارکنوں اور انتظامی امور کے عہدیداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اور ساتھ ہی سائیکلنگ ٹور سے آنے والے تمام فوجیوں کو پروگرام میں اعزاز دیا گیا۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طورپر اے ایس پی مہم کیمور نتن کمار نے شرکت کی
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی مہم نتن کمار اور سی آر پی ایف کے سیکنڈ کمانڈنگ آفیسر شری ونیت کمار نے کہا کہ آزادی،ماحولیات کے تحفظ، صفائی مہم اور امرت مہوتسو کے موقع پر ملک بھر میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ملک بھر میں سائیکل یاترا نکالی گٸ ہے۔
واضح رہے کہ ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے سی آر پی ایف کے جوانوں کی ایک سائیکل ریلی کو ریاست کے گورنر نے 18 ستمبر کو جھنڈا دکھاکر روانہ کیا تھا۔ جو آج موہنیا ں پہنچی۔
مزید پرھیں:وزیر اعظم مودی نے 'امرت مہوتسو' کا افتتاح کیا
یہ ٹیم 2 اکتوبر کو ملک کے متعدد مقامات سے گذرتے ہوے راج گھاٹ نئی دہلی پہنچے گی۔