ETV Bharat / state

گوپال گنج: صحافی پر فائرنگ - صحافی شدید زخمی

مانجھا بازار میں بدمعاشوں نے ایک صحافی گولی ماردی، جس میں صحافی شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔اس حادثہ کے بعدعلاقے میں دہشت پھیل گئی ہے۔

گوپال گنج: صحافی پر فائرنگ
گوپال گنج: صحافی پر فائرنگ
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 10:18 AM IST

Updated : Sep 29, 2020, 11:48 AM IST

گوپال گنج کے مانجھا تھانہ میں واقع مانجھا بازار کے پاس بدمعاشوں نے ایک ہندی اخبار کے صحافی کو گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔صحافی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زخمی صحافی کو علاج کے لیے گورکھپور ریفر کیا گیا ہے۔

گوپال گنج: صحافی پر فائرنگ

اطلاعات کے مطابق ہندی اخبار 'دینیک جاگرن' کے صحافی راجن پانڈے آج صبح وہ نیوز کے لیے گھر سے نکلے دوسرے علاقے میں جارہے تھے، تبھی پرانے بازار کے پاس تین موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی مار دی۔ گولی صحافی کے پیٹ میں لگی، جس کے بعد لگاتار پیٹ سے خون بہہ رہا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ گولی آر پار ہوگئی ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے انہیں زخمی حالت میں پی ایچ سی میں داخل کریا، جہاں سے ڈاکٹرز نے صدر ہسپتال اور صدر ہسپتال سے انہیں گورکھپور ریفرر کردیا گیا۔

اس کی اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پہنچی پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری شروع کردی گئی ہے، اطلاعات کے مطابق 2 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 11:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.