ETV Bharat / state

Patna Crime News پٹنہ میں بدمعاشوں نے سابق کونسلر کو گولی ماری - Former Councilor Manna Roy

پٹنہ میں سابق کونسلر منا رائے پر صبح پوجا کے دوران کچھ لوگوں نے گولی مار دی۔ جکن پور تھانہ علاقہ میں مندر میں پوجا کر رہے سابق کارپوریٹر پر گھات لگا کر حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ مقامی باشندوں اور لواحقین نے انہیں ہسپتال منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔

پٹنہ
پٹنہ
author img

By

Published : Apr 7, 2023, 1:13 PM IST

پٹنہ: بہار میں مجرمانہ واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دارلحکومت پٹنہ میں ڈکیتی، قتل جیسے واقعاتآئے دن پیش آرہے ہیں۔ اسی کڑی میں آج پٹنہ کے جکن پور تھانہ علاقے میں سابق کونسلر پوجا کرنے کے لیے صبح مندر پہنچے۔ اس لیے پہلے سے گھات لگائے ہوئے لوگوں نے پوجا کے دوران کو نسلر پر فائرنگ کردی۔ مقامی باشندوں نے زخمی سابق کونسلر کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ زخمی کی حالت مستحکم ہے۔

سابق کونسلر منا رائے کا علاج جاری: ایس آئی اوپیندر داس نے بتایا کہ شہر کے جکن پور تھانہ علاقے میں واقع سنجے چوک پر واقع اپنے والد کی یادگار پر پوجا کرنے آئے سابق کونسلر منا رائے پر مجرموں نے فائرنگ کی۔ جنہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اوپیندر داس کے مطابق سابق کونسلر کا فی الحال علاج کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی حالت میں بہتر بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Father shoots daughter پٹنہ میں باپ نے بیٹی کو گولی ماری، حالت نازک

سی سی ٹی وی کی تلاش میں مصروف پولیس: جککن پور تھانہ علاقہ کے سنجے نگر میں سابق کونسلر منا رائے اپنے والد کی یادگاری جگہ پر پوجا کرنے گئے تھے۔ اس کے بعد وہاں موجود مجرموں نے انہیں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔ موقع پر پہنچی پولیس مندر کے ارد گرد نصب سی سی ٹی وی کی جانچ میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گردونواح میں بھی جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے اطراف کے تمام علاقوں میں چھاپے مارنے میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.