کیمور ضلع کے درگاوتی ندی پر بنے پل میں دراڑ آنے سے آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ اس پر ابھی متعلقہ محکمہ کے ذریعہ کوئی کاروائی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بر وقت محکمہ اگر اس پر کاروائی نہیں کرتا ہے تو پل پر سے کبھی بھی آمدو رفت بند ہو سکتی ہے۔
ساتھ ہی اس کی وجہ سے کیمور سے روہتاس کا ایک دوسرے سے آمدورفت کی سہولیات کا سلسلہ ختم ہوسکتا ہےساتھ ہی بارش کا دن ہے پل پر آبی جماٶ سے خطرہ اور بڑھنے کا امکان ہے۔ پل میں اس قدر درار پڑا ہوا ہے کہ اس کی تعمیر میں استعمال ہوئے لوہے کے چھڑیں بھی نظر آرہی ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہ پل ضلع کے رام پور بلاک کے سبار موضع کے پاس موجود ہے۔جس کے نیچے سے درگاوتی ندی بہتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ پل کافی قدیمی ہے۔سنہ 1966 میں قحط سالی کی وقت اس پل کی سنگ بنیاد رکھی گئی تھی اور سنہ 1971 میں تعمیر ہوکر اسے عام لوگوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا تھا، اس کی لمبائی قریب 200 میٹر ہے۔
اگر وقت پر اس پل کی مرمت نہیں کی گئی تو کبھی بھی کسی بھی قسم کا حادثہ ہو سکتا ہے۔