اس موقع پر سی پی آئی کے سینکڑوں کارکنان نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ جب مظاہرین ہائی اسکول کے احاطے سے پہنچے تو بلاک آفس میں افراتفری پھیل گئی۔
سی پی آئی نیشنل کونسل کے ممبر پرمود پربھاکر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادکشین گنج سب ڈویژن علاقے میں بدعنوانی نے کرائم انڈسٹری کی شکل اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے 72 سال بعد بھی ایک غریب انسان جانور جیسی زندگی جینے پر مجبور ہے۔ جبکہ کسان، سیلاب اور خشک سالی سے دوچار ہے۔ تعلیم اور صحت تباہ ہوگئی، روزگار نہیں ہے۔
سی پی آئی کے دیگر رہنما ودھاگھر مکھیا نے کہا کہ غریبوں کے ترقیاتی اسکیموں میں لوٹ مار ہوئی ہے۔ این ایچ 106 کی تعمیر بد عنوانی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔ بجلی کے غلط بل کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔ کسان کی حالت خراب ہے۔ اور سرکاری افسر اور وزیر مالا مال ہیں۔