ETV Bharat / state

پٹنہ: پھلواری شریف میں ہوئے مظالم کے خلاف مظاہرہ

author img

By

Published : Dec 28, 2019, 10:00 AM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سی پی آئی ایم ایل نے الزام لگایا ہے کہ پھلواری شریف میں مظاہرین پر گولی بجرنگ دل اور آر ایس ایس والوں نے چلائی تھی۔

CPIM protest against brutal action in phulwari firing
پھلواری شریف میں ہوئے مظالم کے خلاف سی پی آئی ایم کا مظاہرہ

گزشتہ 21 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بہار بند کے دوران پھلواری شریف میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں پر جان لیوا حملہ کے خلاف سی پی آئی ایم ایل اور انصاف منج کے ذریعہ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔

پھلواری شریف میں ہوئے مظالم کے خلاف سی پی آئی ایم کا مظاہرہ

رہنماؤں نے مظاہرین کو گردنی باغ دھرنا مقام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 26 فیصد لوگوں کے پاس دستاویزات موجود نہیں ہیں، یہ لوگ کہاں سے لائیں گے۔

سی پی آئی ایم ایل کے ریاستی سیکریٹری کنال نے کہا کہ 21 تاریخ کو پھلواری شریف میں منصوبہ بند طریقے سے سے حملہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو ہم لوگوں کے ذریعہ بہار بند کے دوران مظاہرے میں بھی ان لوگوں کی سازش تھی لیکن ناکام ہوئے۔

سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری کنال نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس انتظامیہ پر کارروائی کرے اور جتنے بے قصور ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو شدت پسند عناصر ہیں، انہیں فوراً گرفتار کیا جائے۔

اس موقع پر بہار اسمبلی میں سی پی آئی ایم ایل کے رہنما محبوب عالم نے کہا کہ گزشتہ 21 دسمبر کو پھلواری شریف میں پرامن طریقے سے مظاہرہ کر رہے لوگوں پر جس طرح سے گولیاں چلائی گئیں یہ گولی آر ایس ایس بجرنگ دل اور بی جے پی کے غنڈوں نے چلائی۔

انہوں نے پولیس انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی شناخت ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی ہے۔

محبوب عالم نے کہا کہ ہارون نگر کا رہنے والا 18 سالہ نوجوان امیر حنظلہ جو غائب ہے اس کے متعلق ہم لوگوں نے کل پھلواری شریف تھانہ جا کر اس کے متعلق دریافت کیا اور انہیں کہا ہے کہ اس بچے کو تلاش کریں نہیں تو تمام مخالفت کے باوجود ہم لوگ تھانے کا گھیراؤ کریں گے اس کا جواب تو دینا ہوگا۔

Intro:سی پی آئی ایم ایل کے ریاستی سکریٹری کنال نے کہا کہ امارت شرعیہ کے مشرقی جانب سنگت پر جو محلہ ہے وہاں آر ایس ایس کا اڈہ ہے وہاں ایک سرسوتی دنگا مندر چلتا ہے وہیں سب کچھ ہوتا ہے

Body:گزشتہ 21 دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بہار بند کے دوران پھلواری شریف میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں پر جان لیوا حملہ کے خلاف سی پی آئی ایم ایل اور انصاف منج کے ذریعہ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا لیڈران نے مظاہرین کو گردنی باغ دھرنا مقام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی تقریبا26 فیصد لوگوں کے پاس دستاویزات موجود نہیں ہے یہ لوگ کہاں سے لائیں گے

سی پی آئی ایم ایل کے ریاستی سیکریٹری کنال نے کہا کہ اکیس تاریخ کو پھلواری شریف میں منصوبہ بند طریقے سے سے حملہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ 19 تاریخ کو ہم لوگوں کے ذریعہ بہار بند کے دوران مظاہرے میں بھی ان لوگوں کی سازش تھی لیکن ناکام ہوئے
کنال نے کہا کہ امارت شرعیہ کے مشرقی جانب سنگت پر جو محلہ ہے وہاں آر ایس ایس کا اڈہ ہے وہاں ایک سرسوتی دنگا مندر چلتا ہے وہیں سب کچھ ہوتا ہے ہم لوگوں نے ڈی ایس پی سے کہا کہ آپ لوگ جو گرفتاریاں کر رہے ہیں اس کے بارے میں آپ لوگوں کا کہنا ہے کہ سائنٹیفک ثبوت کی بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں لیکن جن لوگوں نے گولیاں چلائیں ان کی گرفتاریاں نہیں ہو رہی ہیں جن لوگوں نے منصوبہ بنایا اور بیس تاریخ کی رات میں دو ٹریکٹر اینٹ پتھر لا کر رکھا یہ منصوبہ بند طریقہ سے ان لوگوں کو آپ لوگ گرفتار نہیں کر رہے ہیں کنال نے اس کو پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں حکومت وقت انتظامیہ پر کارروائی کرے جتنے بے قصور ہے انہیں رہا کیا جائے مسلمانوں پر ظلم بند کیا جائے اور آر ایس ایس بجرنگ دل اور بی جے پی کے جو لوگ سازش میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ وہاں سے جو نوجوان غائب ہے اسے جلد سے جلد حکومت کھوجے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

........ہولڈ اپ/ ساونڈ.........
سی پی آئی ایم ایل کے جنرل سیکریٹری کنال کلین شیو

بہار اسمبلی میں سی پی آئی ایم ایل کے لیڈر محبوب عالم نے کہا کہ گزشتہ 21 دسمبر کو پھلواری شریف میں پرامن طریقے سے مظاہرہ کر رہے لوگوں پر جس طرح سے گولیاں چلائی گئیں یہ گولی آر ایس ایس بجرنگ دل اور بی جے پی کے غنڈوں نے چلائی اور ان کی شناخت ہونے کے باوجود پولیس انہیں گرفتار نہیں کر رہی ہے اسی کی مخالفت میں ہم لوگوں نے آج مظاہرہ کرنے کی اجازت انتظامیہ سے مانگی تھی لیکن ان لوگوں نے اجازت نہیں دی
محبوب عالم نے کہا کہ ہارون نگر کا رہنے والا 18 سالہ نوجوان امیر حنظلہ جو غائب ہے اس کے متعلق ہم لوگوں نے کل پھلواری شریف تھانہ جا کر اس کے متعلق دریافت کیا اور انہیں کہا ہے کہ اس بچے کو تلاش کریں نہیں تو تمام مخالفت کے باوجود ہم لوگ تھانے کا گھیراؤ کریں گے اس کا جواب تو دینا ہوگا

.......ہولڈ اپ/ ساونڈ.........
بہار اسمبلی میں سی پی آئی ایم ایل کے لیڈر محبوب عالم چشمہ پہنے ہوئے

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.