ETV Bharat / state

گیا میں قرنطین مراکز کو بند کرنے کے احکامات

ضلع گیا میں کورونا وبا کے بیچ وہ تمام مقامات جو اب تک محکمہ آفات سے متعلق امدادی مراکز کے طور پر کام کر رہے ہیں، 3 جون سے تمام کو بند کردیا جائے گا۔

COVID-19: Bihar to close down all quarantine centres after June 15
گیا میں قرنطین مراکز کو بند کرنے کے احکامات
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 7:33 PM IST

خصوصی ٹرینز کے ذریعہ دو جون تک پہنچنے والے مزدوروں کو بلاک قرنطین کیمپ میں رکھا جائے گا لیکن 15 جون کے بعد وہ سبھی مراکز کو بند کردیا جائے گا۔

گیا میں قرنطین مراکز کو بند کرنے کے احکامات

گیا کے ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے آن لاک ون کے سلسلہ میں جاری احکامات بتایا کہ 16 جون کے بعد تمام سرکاری اسکولز کو جنہیں قرنطین مراکز بنایا گیا تھا اچھی طرح صاف کیا جائے گا تاکہ اسکولز کے دوبارہ آغاز میں آسانی ہوسکے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون کوچھوڑ کر سبھی جگہ پر تمام پابندیوں میں نرمی اور رعایت کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کے تحت اب دکانیں پہلے کی طرح کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 8 جون کے بعد تمام مذہبی مقامات کو سماجی فاصلہ کے اصولوں پر عمل آوری کرتے ہوئے کھول دیا جائے گا اور شادی کی تقریب میں پچاس افراد اور آخری رسومات میں بیس افراد شرکت کرسکیں گے تاہم انہیں پولیس سے اجازت لینا ہوگا۔

ڈی ایم نے گیا کے شہریوں سے لاک ون کے دوران حکومت کی جانب سے نافذ اصول و ضوابط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.