ETV Bharat / state

آرمس ایکٹ معاملے میں نوجوان کو سزا

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 2:19 PM IST

آرمس ایکٹ کے ایک معاملے میں ارریہ کورٹ نے ملزمین کو ایک سال کی سزا اور دو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ ہزار کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

آرمس ایکٹ معاملے میں نوجوان کو سزا
آرمس ایکٹ معاملے میں نوجوان کو سزا

ارریہ: گزشتہ 18 جون 2020 کو سمراہا تھانہ حلقہ کے جھروا گاؤں میں آرمس ایکٹ کا ایک معاملہ پیش آیا تھا۔ اس تعلق سے آج ارریہ کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمین کو ایک سال کی سزا اور دو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ فیصلہ کے بعد سے ملزمین کے گھر میں مایوسی کا عالم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 18 جون 2020 کو سمراہا تھانہ حلقہ کے جھروا گاؤں کا 22 سالہ باشندہ سیحان عرف شاں جہاں غیر قانونی پستول رکھ کر گاؤں میں گھوم رہا تھا۔

اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں نے سیحان سے پوچھا تو اس نے پستول کو جھاڑی میں پھینک کر فرار ہوگیا، اس معاملے کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے شاں جہاں کو گرفتا کرلیا۔

اسی ضمن میں آج ارریہ کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے ملزم کو ایک سال کی سزا سنائی ہے اور دو الگ الگ دفعات میں پانچ پانچ ہزار روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.