ETV Bharat / state

وزیر نے اپنے ہی محکمے پر سوال اٹھائے - پٹنہ نیوز

بہار میں لینڈ اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے وزیر رام سورت رائے نے اپنی ہی حکومت پر سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ان کے محکمہ میں بدعنوانی عروج پر ہے۔

میرے محکمے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی: وزیررام سورت رائے

author img

By

Published : Dec 15, 2020, 5:54 PM IST

پٹنہ: بہار میں بڑھتے جرائم کے واقعات کے پیش نظر گزشتہ دنوں بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے وزیر اعلی نتیش کمار کی حکومت پر تنقید کیا تھا۔ لیکن اب ایک بار پھر بہار میں لینڈ اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے وزیر رام سورت رائے نے اپنی ہی حکومت پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے۔

انہوں نے مظفرپور میں اعتراف کیا کہ ان کے محکمہ میں بدعنوانی عروج پر ہے۔ اراضی کے داخل خارج میں کافی منمانی کی جاتی ہے۔ جائیداد کی دستاویزات کے بغیر ہی داخل خارج کی کاروائی پوری کرلی جاتی ہے۔ جس سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جرائم کے بڑھتے معاملات کو لے کر بی جے پی کے رہنما نتیش کمار پر مسلسل تنقید کر رہے تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال اور دربھنگہ ضلع کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی بھی ریاست میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر نتیش حکومت پر تنقید کرچکے ہیں۔ حالانکہ جے ڈی یو کی جانب سے بی جے پی رہنما کے الزامات پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.