ETV Bharat / state

کورونا کا خدشہ، دربھنگہ میں کئی شاپنگ مال بند

ریاست بہار کے دربھنگہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن پر بہتر طریقے سے قاپو پانے کے مقصد سے شاپنگ مال سمیت کئی طرح کے دیگر ادارے ہوگئے۔

کورونا کا خدشہ، دربھنگہ میں کئی شاپنگ مال بند
کورونا کا خدشہ، دربھنگہ میں کئی شاپنگ مال بند
author img

By

Published : Mar 18, 2020, 10:21 PM IST

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'ضلع میں واقع سبھی مال کو مورخہ 31 مارچ تک بند رکھا جائےگا۔ صرف ضروری چیزیں جیسے اناج اور دوائیں خریدنے والے افرد کو ہی مال میں سنیٹائزر یا دیگر توسط سے ہاتھ صاف کرائے جانے کے بعد داخلے کی اجازت ملے گی اور مذکورہ اشیاء کی ہی خریدو فروخت ہوگی۔'

مال میں دیگر سبھی قسم کے سامانوں کی خریدو فروخت پر مورخہ 31 مارچ 2020 تک روک لگا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے مقصد سے حکومت سے موصول خط کے ضمن میں اے پی ڈیمک ڈیزز ایکٹ 1897 کے متعلقہ دفعات کا استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے سبھی سب دویژنل افسر اور سب ڈویژنل پولیس افسران سے مال مالکوں سے ربط بنا کر ان کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ بلاکر نوٹس جاری کرنے اور اس پر عمل آور کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.