ETV Bharat / state

کورونا وائرس: سیمانچل میں داخل ہونے والے لوگوں پر کڑی نظر

چین کے ساتھ دوسرے ممالک میں کورونا وائرس پھیلنے سے بھارت میں بھی محکمہ صحت چاک و چوبند نظر آ رہا ہے۔ سیمانچل کے سرحد سے متصل نیپال ملک ہونے کی وجہ سے سرحد کے راستے سیمانچل میں داخل ہونے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس: سیمانچل میں داخل ہونے والے لوگوں پر کڑی نظر
کورونا وائرس: سیمانچل میں داخل ہونے والے لوگوں پر کڑی نظر
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 12:38 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ کے سرحد پر محکمہ صحت کی جانب سے کئی ٹیم تعینات کی گئی ہے جو لوگوں کی جانچ کر ارریہ و دیگر اضلاع میں داخلہ کی منظوری دے رہے ہیں حالانکہ اب تک اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر کوئی شخص نہیں ملا ہے جو راحت کی بات ہے۔

وہیں دوسری جانب آج نو منتخب ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے اچانک سے ارریہ صدر ہسپتال کا طوفانی دورہ کیا اور صدر ہسپتال کی جانب سے کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے بنائے گئے اسپیشل وارڈ کا جائزہ لیا اور اس تعلق سے سول سرجن کو ضروری ہدایات دی۔

ضلع کلکٹر نے بنائے گئے وارڈ میں محض دو ڈاکٹر کے ہونے پر ناراضگی ظاہر کی اور فوراً ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دی۔

ضلع کلکٹر اسپیشل وارڈ کے علاوہ ایمرجنسی وارڈ، لیب روم، آپریشن روم، ایس این سی یو وارڈ، ٹی بی وارڈ، ڈائیلسس وارڈ وغیرہ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے ملنے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ 'اس جائزہ کے دوران کورونا سے نپٹنے کے لئے ہسپتال کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا چونکہ یہ ضلع ملک نیپال کے سرحد سے قریب ہے۔ اس ملک سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی آمدورفت اس خطے میں ہوتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'محکمہ صحت کی جانب سے پورے انتظامات کئے گئے ہیں کہ داخل ہونے والے ایک شخص کی جانچ ہو اور اگر اس طرح کا کوئی معاملہ آتا ہے تو اس پر فورا کارروائی کی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.